08 June 2017 - 13:10
News ID: 428440
فونت
محمد جواد ظریف :
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ایرانی عوام دوستی نبھانے کے ایسے امریکی دعوے کو مسترد کرتے ہیں ۔
محمد جواد ظریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران میں کل ہونے والے دہشت گردانہ حملے پر رد عمل نفرت انگیز ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے تہران کے واقعہ کے بعد وائٹ ہاؤس کے بیان اور امریکی سینیٹ کی جانب سے ایران مخالف نئی پابندیوں کی منظوری کو کھلا تضاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم کو امریکہ کی ایسی دوستی ہرگز منظور نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام دوستی نبھانے کے ایسے امریکی دعوے کو مسترد کرتے ہیں ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کل تہران کے دہشت گردی کے واقعے پر اپنے مختصر بیان میں دعوی کیا کہ دہشت گردی کے حامی ممالک بھی اس کے خطرات کے شکار ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ مسلح دہشت گردوں نے کل تہران ميں ايرانی پارليمنٹ اور بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمينی (رح) کے مزار کے باہر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 13 افراد شہيد اور 43 زخمی ہوگئے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬