‫‫کیٹیگری‬ :
22 June 2017 - 16:15
News ID: 428658
فونت
ڈاکٹرطاہر القادری :
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سربراہ نے کہا : اللہ نے اس شخص پر دوزخ حرام کر دی جس کے قریب لوگ اس کے حسن خلق کی وجہ سے آئیں ۔
ڈاکٹرطاہر القادری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شہر اعتکاف میں متعکفین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے بانی و سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹرطاہر القادری نے کہا کہ ظالم کے آگے کھڑا ہونا، مظلوم کی مدد کرنا اخلاقیات کا حصہ ہے۔

انہوں نے بیان کیا : اللہ فرماتا ہے میرے بندوں پر سختی کرنیوالوں کو میرے سامنے گڑ گڑانے کا کوئی فائدہ نہیں، اللہ نے اس شخص پر دوزخ حرام کر دی جس کے قریب لوگ اس کے حسن خلق کی وجہ سے آئیں، حضور نبی اکرمؐ کا اخلاق بلند تر تھا، وہ کوڑا پھینکنے اور اذیتیں دینے والوں کی بھی خیریت دریافت کرتے تھے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری کا مزید کہنا تھا بداخلاق حکمرانوں کے باعث اسلامیان پاکستان ایک کرب میں مبتلا ہیں، انسانیت کے درد سے عاری نظام نے غریب پر عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے۔

اس موقع پر قومی کرکٹر عبدالقادر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نوید چودھری نے شہر اعتکاف کا دورہ کیا اور سربراہ عوامی تحریک کے ہمراہ روزہ افطار کیا۔

اس موقع پر عبدالقادر کا کہنا تھا کہ اخلاق حسنہ کے جس موضوع پر ڈاکٹر طاہرالقادری خطابات کر رہے ہیں، اسی تربیت اور تعلیم کی اسلامیان پاکستان کو ضرورت ہے، اسلام حسن خلق، نرم گفتاری، سچائی بیان کرنے سے پھیلا جبکہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نوید چودھری نے کہا محترمہ بینظیر بھٹو تحریک منہاج القرآن کی لائف ممبر تھیں، ان کی فکر سے بہت متاثر تھیں۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے اسلام کی جو تشریح کی وہ قرآن و سنت کے عین مطابق اور انسانیت کی خدمت پر مبنی ہے، اس تشریح کو ہم فخر کیساتھ دیگر مذاہب اور معاشروں کے سامنے پیش کر سکتے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬