‫‫کیٹیگری‬ :
25 June 2017 - 21:58
News ID: 428713
فونت
محمد محمودیان :
محمد محمودیان نے کہا : غاصب اسرا‏ئیل، دہشتگرد گروپ داعش اور تکفیری انتہا پسندوں کی حمایت اور مذہبی انتہا پسندی سے اسلامی ممالک کے درمیان تنازعات اور کشیدگیوں کو بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے ۔
سعودیہ اسرائیل گٹھ جور

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قاہرہ میں تعینات ایرانی دفتر کے سربراہ برائے امور قومی مفادات محمد محمودیان نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عالمی یوم القدس کی مناسبت سے ایک تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب ناجائز صہیونی ریاست جہان اسلام کے درمیان تنازعات پیدا کرنے اور مسئلہ فلسطین سے اُمت مسلمہ کی توجہ ہٹانے کی کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے مسلمانوں کے قبلہ اول اور دوسری مقدس مسجد کی حیثیت سے فلسطین کی مقدس سرزمین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں کے 70 سالہ دکھ اور درد اور سینکڑوں فلسطینی شہریوں کی آوارگی، عالمی برادری اور ہر انسانوں کے دکھ اور رنج کا باعث ہے۔

انہوں نے ناجائز صہیونی ریاست کے چنگل فلسطین کی آزادی کو دنیا کے سب مسلمانوں کا مقصد قرار دیتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی کے بانی امام خمینی(رح) کی جانب سے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو عالمی یوم القدس کے طور پر منانا ایک تاریخی اور ہوشمندانہ اقدام ہے اور یہ بیت المقدس کی آزادی، غاصب صہیونی ریاست کے خلاف جنگ کے لیے ایک نیا نقشہ راہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے فلسطین، شام، عراق، یمن اور دوسرے ممالک میں ایک تباہ کن طوفان امت مسلمہ کی نابودی کو نشانہ بنا رہا ہے۔

انہوں نے خطے میں ناجائز صہیونی ریاست کی ناپاک پالیسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ غاصب اسرا‏ئیل، دہشتگرد گروپ داعش اور تکفیری انتہا پسندوں کی حمایت اور مذہبی انتہا پسندی سے اسلامی ممالک کے درمیان تنازعات اور کشیدگیوں کو بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ صیہونیوں کا بنیادی مقصد وسطی ایشیا، مشرق وسطی اور خلیج فارس سمیت مختلف علاقوں میں بدامنی کا قیام، امت مسلمہ کے اقتصادی انفراسٹکچر کی تباہی اور مسلمانون کے درمیان اختلاف اور دشمنی ڈالنے سے مسئلہ فلسطین سے مسلمانوں اور عالمی رائے عامہ کی توجہ ہٹانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی یوم قدس ایک اہم پیغام کا حامل ہے کہ دنیا بھر کے لوگوں خاص طور پر مسلمانوں کو فلسطین کی آزادی کے لیے فلسطینیوں کے تاریخی حق کو کبھی بھولنا نہیں چاہیے اور ہمیشہ صہیونیوں کے انسانیت سوز مظالم کے سامنے مزاحمت کرنی چاہیے۔

انہوں نے اپنے خطاب کے اختتام میں عید الفطر کی پیشگی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ جہان اسلام کی یکجہتی اور اتحاد سے فلسطینی عوام، غاصب صہیونیوں کے سے آزاد ہو جائیں گے۔

قابض صہیونی ریاست کے جرائم پر فلسطینی عوام کے احتجاج کو انتفاضہ کا نام دیا گیا ہے اور اس مقصد کو پانے کے لئے اب تک سینکڑوں فلسطینی شہید اور لاکھوں زخمی ہوچکے ہیں۔

اس کے علاوہ اب بھی صہیونی جیلوں میں ہزاروں فلسطینی بالخصوص خواتین اور بچے اسیر ہیں جن کی صورتحال ابتر اور عالمی برادری کے لئے تشویش کا باعث ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬