‫‫کیٹیگری‬ :
25 June 2017 - 21:38
News ID: 428714
فونت
حجت الاسلام والمسلمین سید جلال حسینی نے حرم مطہر رضوی میں اسی ہفتہ میں جاری پروگراموں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: جشن عید سعید فطر کے خصوصی پروگرامز سواموار، منگل اور بدھ یعنی ۵، ۶، ۷ تیر ماہ کو برگزار ہوں گے ۔
حرم مطہر رضوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قدس رضوی کے ادارہ تبلیغات وارتباطات کے اسسٹنٹ نے جشن عید سعید فطر کے خصوصی پروگراموں کی 5،6،7 تیر ماہ کو خبر دیتے ہوئے کہا یہ پروگرامز حرم امام رضا علیہ السلام کے صحن جامع رضوی میں برگزار کئے جائیں گے جن میں تقاریر کے ساتھ ساتھ اھل بیت علیھم السلام کی مدح و ثناء کرنے والے افراد قصیدے بھی پڑھیں گے۔

حجت الاسلام والمسلمین سید جلال حسینی نے حرم مطہر رضوی میں اسی ہفتہ میں جاری پروگراموں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: جشن عید سعید فطر کے خصوصی پروگرامز سواموار، منگل اور بدھ یعنی 5، 6، 7 تیر ماہ کو برگزار ہوں گے جن میں حجت الاسلام والمسلمین سید مھدی حائری زادہ خطاب فرمائیں گے اور اسی طرح حرم امام رضا علیہ السلام کے صحن جامع رضوی میں رات 9 بجے سے 11 بجے تک اھل بیت علیھم السلام کے ذاکرین مداحی کریں گے۔

انہوں نے کہا اس ہفتہ میں مختلف ثقافتی اور تبلیغی پروگرامز حرم امام رضا علیہ السلام کے صحنوں اور مختلف ہالز میں برگزار کئے جائیں گے، انہوں نے اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا: ملکی میڈیا کے مذھبی ماہر حجت الاسلام والمسلمین مھدی ماندگاری بھی تین تیر ماہ بروز ہفتہ سے جمعرات تک11:30 بجے مختلف قرآنی موضوعات پر رواق بزرگ امام خمینی(رہ) میں خطاب فرمائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا: ان دنوں میں خواتین کے مخصوص پروگرامز؛ تقاریر، حلقہ معرفت، اجتماعی مشاورت حرم مطہررضوی کے رواق حضرت زہرا(س) میں ہر روز برگزار کئے جائیں گے۔

آستان قدس رضوی کے ادارہ تبلیغات اور ارتباطات کے اسسٹنٹ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: اعیاد اسلامی شعائر اسلامی، ماہ مبارک رمضان میں حاصل ہونے والی کامیابیاں اور علوی اور رضوی سیرت کو مدّنظر رکھتے ہوئے زندگی گزارنے جیسے موضوعات بھی مختلف خطباء کی موجودگی میں حرم مطہر رضوی کے صحن انقلاب اسلامی اور مسجد جامع گوھر شاد کے شبستان گرم میں بیان کیئے جائیں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬