‫‫کیٹیگری‬ :
26 June 2017 - 23:41
News ID: 428725
فونت
پاکستان بھر میں عیدالفطر پیر کو نہایت عقیدت و احترام نیز سادگی کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔
عید الفطر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سمیت اس ملک کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے اور نمازعید کے بعد ملک کی ترقی و خوش حالی، سانحہ احمد پور شرقیہ، پاراچنار،کوئٹہ اور کراچی میں جاں ہونے والے افراد کے لئے دعائیں کی گئیں۔

ان شہروں میں رونما ہونے والے واقعات کی بنا پر پاکستان کی حکومت اور مختلف سیاسی و مذہبی شخصیات نے عید کا تہوار نہایت سادگی سے منانے کا اعلان کیا۔

پاکستان کے صدر ممنوں حسین اور وزیر اعظم نوازشریف نیز آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے پاکستانی قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اعلان کیا کہ دہشت گردی کے واقعات و دیگر سانحات میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خاندان سے اظہار یکجہتی کے لئے اس سال عیدالفطر کا تہوار نہایت سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬