‫‫کیٹیگری‬ :
01 July 2017 - 12:20
News ID: 428801
فونت
حافظ عاکف سعید:
تنظیم اسلامی پاکستان کے صدر نے گذشتہ روز لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: اسلام دشمن قوتیں پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کرانا چاہتی ہیں، گزشتہ کئی دہائیوں سے عالمی طاقتیں شیعہ سُنی اختلافات کو ہوا دے کر ملک میں کشت و خون کروانا چاہتی ہیں لیکن الحمدللہ عوام نے شعور کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی اس کوشش کو ناکام بنایا ہے، گزشتہ دنوں پارا چنار میں ہونیوالی دہشتگردی بھی ان ہی کوششوں کا حصہ تھی۔
حافظ عاکف سعید

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  تنظیم اسلامی کے صدر حافظ عاکف سعید نے گذشتہ روز قران اکیڈمی لاہور میں خطبہ جمعہ کے دوران کہا کہ اسلام دشمن قوتیں پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کرانا چاہتی ہیں، گزشتہ کئی دہائیوں سے عالمی طاقتیں شیعہ سُنی اختلافات کو ہوا دے کر ملک میں کشت و خون کروانا چاہتی ہیں لیکن الحمدللہ عوام نے شعور کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی اس کوشش کو ناکام بنایا ہے، گزشتہ دنوں پارا چنار میں ہونیوالی دہشتگردی بھی ان ہی کوششوں کا حصہ تھی۔

انہوں نے دشمن کے اِس خونی کھیل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ھندوستانی وزیراعظم کے امریکہ کے دورہ پر اپنے تاثرات پیش کئے اور کہا:‌ یہود و ہنود اسلام اور پاکستان کیخلاف سازش کر رہے ہیں، بھارت کو افغانستان میں فری ہینڈ دینے سے پاکستان میں بہت مسائل پیدا ہو جائیں گے۔

حافظ عاکف سعید نے کہا کہ نائن الیون کے بعد امریکہ کا فرنٹ لائن اتحادی بن کر ہم نے خود اپنے پاﺅں پر کلہاڑی ماری تھی، آج ہم اُسی کے نتائج بھگت رہے ہیں، ریمنڈ ڈیوس جو دو پاکستانیوں کا قاتل ہے اس نے زرداری، نواز شریف، حسین احمد حقانی اور جنرل پاشا کے بارے میں اپنی کتاب میں جو انکشافات کیے ہیں اس سے ساری قوم کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی غلامی نے ہمیں کیسے دن دکھائے ہیں، اب بھی وقت ہے کہ قوم اور حکمران راہ راست پر آ جائیں اور غیروں کی بجائے اللہ اور رسول(ص) کی غلامی اختیار کریں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬