‫‫کیٹیگری‬ :
03 July 2017 - 11:27
News ID: 428826
فونت
جنوبی فرانس کے شہر آوینیو میں ایک مسجد کے سامنے فائرنگ میں آج آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔
فرانس میں مسجد پر حملہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے جنوبی شہر آوینیو میں مسجد کے باہر فائرنگ سے 8 افراد زخمی ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق نقاب پوش حملہ آوروں نے رات ساڑھے 10بجے رحمت مسجد کے باہر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں8 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اور اس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

 فائرنگ کے بعد حملہ آور فرا ر ہونے میں کامیاب ہو گئے تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اور اس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬