06 July 2017 - 22:21
News ID: 428884
فونت
جنرل قاسم سلیمانی :
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سینئر کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران اور امت مسلمہ كے خلاف سامراجی اور استكباری طاقتوں کی سازشیں ناكام ہو گئیں۔
قاسم سلیمانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے سپاہ پاسداران کے قدس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی نے کہا ہے کہ مظلوم عوام کی حمایت سے اسلامی انقلاب آئے روز طاقتور ہوتا جا رہا ہے۔

انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران اور امت مسلمہ كے خلاف سامراجی اور استكباری طاقتوں كی سازشوں كا حوالہ دیتے ہوئے كہا كہ ہمارے دشمن اب یہ جان چكے ہیں كہ اسلامی نظام كی طاقت دنیا كے مظلوم عوام كی حمایت كی وجہ سے گزشتہ دس سالوں میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے۔

سپاہ پاسداران  انقلاب اسلامی کے سربراہ  نے خطے میں اسلامی انقلاب كی بڑھتی ہوئی مقبولیت كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ خطے کے ممالک میں ہرجگہ پرانقلاب اسلامی كے بانی حضرت امام خمینی (رہ) اور رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی غید علی خامنہ ای كی تصاویر كا نظرآنا اس بات كا ثبوت ہے كہ اسلامی انقلاب كی محبت عوام كے دلوں میں موجود ہے۔

انہوں نے مقبوضہ فلسطین كی آزادی پر زور دیتے ہوئے كہا كہ بیت المقدس كی آزادی كے لئے جدوجہد كرنا سب مسلمانوں كا فرض ہے۔

جنرل سلیمانی نے كہا كہ بدقسمتی سے مظلوم فلسطینی عوام كو ناجائز صہیونی حكومت كے علاوہ اپنے اسلامی ممالک كی طرف سے بھی مشكلات كا سامنا كرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے دہشتگرد گروہ داعش اور دیگر تكفیری دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیوں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اس دہشت گرد گروہ کو اسلام دشمن طاقتوں كی طرف سے امت مسلمہ كو كمزور كرنے كے لئے تشكیل دیا گیا ہے۔

انہوں نے ایران كے خلاف اسلام دشمن عناصر كے اقدامات كا ذكر كرتے ہوئےكہا كہ خطے كے بعض ممالک داعش كے ذریعے ایران كو كمزور كرنا چاہتے ہیں لیكن یہ ممالک اپنی ان كوششوں میں ناكام ہوچكے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬