‫‫کیٹیگری‬ :
13 July 2017 - 23:55
News ID: 428982
فونت
آیت الله مکارم شیرازی نے امداد کمیٹی کے سربراہ سے ملاقات میں ؛
حضرت آ‌یت الله مکارم شیرازی نے امداد کمیٹی کے سربراہ سید پرویز فتاح کی کارکردگی کی تعریف کی اور اس کمیٹی کے سربراہوں سے تاکید کی ہے کہ عوام کے طرف سے کی جانے والی مدد احترام و عزت کے ساتھ ضرورت مند و محتاج کی خدمت میں پیش کریں ۔
آیت الله مکارم شیرازی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد و مرجع تقلید حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے امام خمینی (ره) امداد کمیٹی کے سربراہ سید پرویز فتاح اور اس کمیٹی کے اعلی حکام سے ملاقات میں امداد کمیٹی کی فعالیت کو سماج کے لئے اہم و کلیدی جانا ہے اور کہا : خوشی کی بات ہے کہ سال بہ سال اس کمیٹی کے منصوبوں میں ترقی ہو رہی ہے ۔

انہوں نے امام خمینی (ره) کے حکم سے اس کمیٹی کے قائم کئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : جب حضرت امام خمینی (ره) نے امداد کمیٹی کو قائم کیا تھا اس وقت اس کی کارکردگی محدود تھی لیکن الحمد للہ بہت ہی تیزی سے اس میں وسعت پیدا ہوئی جو قابل تعریف و شکر ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ انسان کو واعظ و نصیحت کی ضرورت ہے بیان کیا : دنیا کی زندگی غفلت لانے والی ہے اور غفلت کو درر کرنے کے لئے خداوند عالم نے واعظوں کو بھیجا ہے ؛ امیر المومنین علی علیہ السلام نے خاموش واعظ کا بھی تعارف کرایا ہے کہ انسان کو ہوشیار کرتا ہو وہ موت ہے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : قبر انسان کے لئے ایک وطن ہوتا ہے کہ جس سے انسان خوف و وحشت کرتا ہے ، موت تمام انسانوں کے لئے ایک عام پروگرام ہے کہ بغیر کسی استثنا کہ پایا جاتا ہے ، موت سے انسان کے اعمال کا فائیل بند ہو جاتا ہے اور وہ اپنے گناہ سے اسغفار نہیں کر سکتا ہے اور اپنی نیکی میں اضافہ نہیں کر سکتا ہے ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اس بیان کے ساتھ کہ صرف تین موقع میں استثنا پایا جاتا ہے اور انسان کے موت کے بعد بھی اس کی فائیل بند نہیں ہوتی بیان کیا : یہ تین مواقع میں صدقہ جاریہ ، نیک اولاد اور علمی آثار ہیں کہ جو سبب ہوتا ہے کہ انسان کے مرنے کے بعد بھی ثواب جاری رہے ۔

انہوں نے سماج اور خاص کر ضرورت مند و محتاج و فقیر کی خدمت کرنے کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : خداوند عالم اس امداد کمیٹی کے کار مندوں کو ضرورت مند افراد کی خدمت کی توفیق عنایت کی ہے ہر شخص کو یہ موقع حاصل نہیں ہوتا ہے ؛ جس کی وجہ سے اس مناسب موقع و توفیق کی قدر کی جائے ، کیونکہ خداوند عالم حکیم ہے اور کسی کو بغیر کسی وجہ سے توفیق نہیں دیتا ہے ؛ اس لئے جتنا بھی ہو سکے مخلصانہ قدم اٹھایا جائے ۔  

مرجع تقلید نے امام خمینی (ره) امداد کمیٹی کے سربراہ سید پرویز فتاح کی طرف سے فعلیت و کئے گئے اقدام کی تعریف و قدر دانی کرتے ہوئے بیان کیا : میں حقیقتا جناب انجینئر سید پرویز فتاح کی طرف سے اس تعاون کمیٹی کی ذمہ داری قبول کرنے پر خوش ہوں اور وہ جس قدر تجربہ رکھتے ہیں وہ اس کمیٹی کے نئے منصوبوں کو اچھی طرح منظم کر سکتے ہیں ۔

انہوں نے امداد کمیٹی کے ذمہ داروں سے سفارش کرتے ہوئے بیان کیا : ایک اہم موضوع جس کی طرف ضرور توجہ کرنی چاہیئے وہ ثقافتی مسائل ہے کہ جو لوگوں کی مدد کے ساتھ اس موضوع پر بھی کام کیا جائے تا کہ شخص دینی نظر سے بھی پرورش پائیں ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اس بیان کے ساتھ کہ ممکن ہے کہ ہر نیک کام کے ساتھ کچھ منفی عوارض بھی پائے جاتے ہیں کہا : یہ منفی عوارض نیک کام انجام دینے میں رکاوٹ نہ ہوں ، نیک کام کرنے سے دوری اختیار نہ کرنی چاہیئے ؛ بلکہ تلاش و کوشش سے اس عوارض کو ختم کرنی چاہیئے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۷۲۱/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬