‫‫کیٹیگری‬ :
21 July 2017 - 12:44
News ID: 429103
فونت
حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی :
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا : دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے اور ان کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے۔
حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کابلوچستان کے علاقے مستونگ میں ہزارہ برادری کے افراد پر دہشت گردی کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت، جانی نقصان پر دلی افسوس کا اظہار، شیعہ علماء کونسل پاکستان نے بھی گہرے غم کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ دہشت گردوں پر آہنی ہاتھ ڈالا جائے ،کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ کی بھی شدید الفاظ میں مذمت

قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے مستونگ سے کراچی جانیوالے ہزارہ برادری کے افراد پر دہشت گرد وں کی جانب سے ٹارگٹ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پرگہرے کھ کا اظہار کیاہے۔

انہوں نے کہاکہ کوئٹہ تا پارا چنار دہشت گرد پھر ٹارگٹ کلنگ و بدامنی کا بازار گرم کی کوشش کررہے ہیں جنہیں روکنا ہوگا اور فیصلہ کن آپریشن کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن خونی درندے ہیں جن کسی مذہب سے تو دور انسانیت سے بھی دور کا واسطہ نہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کے سہولت کار جو چھپے ہوئے ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے اور ان کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے۔

اس موقع پر انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور شہداء کے بلندی درجات کی دعا بھی کی ۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار بھی کیاہے ۔ 

دوسری جانب شیعہ علماء کونسل پاکستان نے بھی سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اپنے مذمتی بیان میں شیعہ علماء کو نسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے کہاہے کہ حکومت کو چاہیے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے دہشت گردوں کے سرپرستوں کے ساتھ ساتھ ان کے چھپے ہوئے سہولت کاروں پر بھی آہنی ہاتھ ڈالے اور ان کا قلع قمع کیا جائے۔

 اس موقع پر انہوںنے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬