‫‫کیٹیگری‬ :
06 August 2017 - 14:42
News ID: 429352
فونت
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی شام؛ حرم مطہر رضوی میں سب سے بڑی محفل انس باقرآن منعقد ہوئی۔
حرم اما رضا (علیه السلام) شب ولادت آن حضرت

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی شام؛ حرم مطہر رضوی  کے صحن جامع رضو ی میں زائرین و مجاورین و محبین اہل بیت طاہرین علیہم السلام کے حضور سب سے بڑی محفل انس باقرآن  منعقد ہوئی۔

حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی شام میں اہل بیت علیہم السلام کے عاشقین و محبین میں سے ہزاروں افراد نے نماز مغرب وعشاء بجالانے کے بعد صحن جامع رضوی میں محفل انس باقرآن میں شرکت کی اور انٹرنیشل قارئین کے ہمراہ  کلام وحی الہی کا زمزمہ کیا۔

اس نورانی محفل میں سید جواد ہاشمی اور سید جواد حسینی حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ کے عظیم و مشہور قاریوں نے  اپنی سحر انگیز آواز میں کلام الہی کی تلاوت کی۔

اس پروگرام میں جشن ولادت حضرت امام علی رضاعلیہ السلام بھی منایاگیا کہ جس میں حجۃ الاسلام ناصر رفیع نے تقریر اور ذاکر اہل بیت علیہم السلام میرداماد نے قصیدہ خوانی انجام دی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬