‫‫کیٹیگری‬ :
14 August 2017 - 22:00
News ID: 429481
فونت
حج و زیارت بورڈ یمن کے چئرمین نے سعودی انتظامیہ کی جانب سے تیسرے سال بھی یمینوں پر حج بیت الله الحرام کی پابندی لگائے جانے کی خبر دی ۔
حجاج

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حج و زیارت بورڈ یمن کے چئرمین عبد الله عامر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سعودی حکمراں مستقل تیسرے سال بھی یمنیوں کو حج کی نعمت سے محروم کر کے اسلام دشمنی کا ثبوت پیش کر رہے ہیں اور حج کو سیاسی مقصد کے طور پر استعمال کر رہے ہیں  ۔

انہوں نے مزید کہا: آل سعود ، سعودیہ کے مختلف شھروں میں موجود ہوٹل اور دیگر طریقے سے حجاج کی جیبیں خالی کر کے اپنا خرچ پورا کرتے ہیں درحقیقت حج ان کی نگاہ میں تجارت کی صورت اختیار گیا ہے ۔

اس یمنی منصب دار نے کہا: حج و زیارت نامی مراکز کہ جو سعودی حکمراں کے غلام ہیں وہ بھی حج کے موسم میں حج کے سلسلے میں تدوین شدہ قوانین کی قانون شکنی کرتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: حج و زیارت بورڈ یمن ان مراکز کے خلاف مقدمہ دائر کرنے اور ان کی خلاف ورزی پر اقدام کرنے کا خواہاں ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۰۸

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬