20 August 2017 - 18:58
News ID: 429576
فونت
سردار قاسم سلیمانی :
سپاہ پاسدار اسلامی قدس بریگیڈ کے کمانڈر نے اس بیان کے ساتھ کہ مساجد کو چاہیئے کہ ثقافتی مدافعین کی تربیت کی کوشش کریں اور کہا : جو کام وزارت خانہ اور حکومت کی طرف سے عملی نہیں ہو پاتی ہے وہ مسجد میں انجام پاتا ہے ۔
سردار قاسم سلیمانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسدار اسلامی قدس بریگیڈ کے کمانڈر حاج سردار قاسم سلیمانی نے حسينيه الزهراء (س) میں پندرہویں عالمی مسجد دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں اس اشارہ کے ساتھ کہ شہید حججی مسجد سے تربیت حاصل کی تھی بیان کیا : ہم لوگ اور عالم اسلام کی مغرب سے تمام لڑائیاں و اختلاف مسجد الاقصی اور مسجد الحرام کی وجہ سے ہے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے کہا : مسجد بھی ایک ثقافتی مدافع کی تربیت کرتا ہے اور مظلوم سے دفاع کے لئے فداکار و قربانی دینے والا بھی تربیت کرتا ہے جو کام وزارت خانہ اور حکومت کی طرف سے عملی طور پر انجام نہیں ہوتے ہیں لیکن اس کام کو مسجد انجام دیتی ہے ، بعض لوگ مساجد سے بے توجہی و غیر جانداری کی بیج معاشرے میں بوتے ہیں کہ جو ہمارے ملک اور تہران شہر میں پایا جاتا ہے ، اس طرح کی مسجد اہل سنت و شیعوں کے درمیان بھی موجود ہے ۔

حاج قاسم سلیمانی نے یاد دہانی کرتے ہوئے کہا : اس وقت بعض مساجد اسلام کی گاڑی کو دھماکے سے اڑانے کا کام انجام دے رہے ہیں اس طرح کی مساجد آئمہ تکفیریوں کی ہے کہ جن کا پروڈکشن داعش و جبہہ النصرہ ہوتا ہے ، ہم لوگ اس وقت دو خط سے روبرو ہیں ، پہلے داخلی خطرہ جو کہ مذہبی فتنہ ہے اور دوسرا بیرونی خطرہ جو عالم اسلام کے خلاف حملہ کر رہا ہے ۔

سپاہ پاسدار اسلامی قدس بریگیڈ کے کمانڈر نے اس اشارہ کے ساتھ عالم اسلام میں اور کسی بھی دنیا میں امام خمینی رہ کی خدمات کا موازنہ نہیں کرایا جا سکتا ہے بیان کیا : آج قائد انقلاب اسلامی پوری قدرت کے ساتھ امام خمیںی رہ کا دفاع کر رہے ہیں اور آگے کی طرف بڑھ رہے ہیں ، اس وقت اس کوشش میں ہونا چاہیئے کہ ملک میں لابی کرنے کے ذمہ دار کون لوگ ہیں اور ایسے لوگوں سے مقابلہ میں کون لوگ اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہے ہیں  ۔ /۹۸۹/ف۹۳۰/ک۴۱۱/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬