‫‫کیٹیگری‬ :
20 August 2017 - 19:21
News ID: 429577
فونت
صدای بهار تنظیم کے سربراہ نے عراق کے مقدس شہر نجف اشرف کے حوزہ علمیہ نجف اشرف سے اینٹر نیٹ کے ذریعہ براہ راست دروس خارج فقہ و اصول کی اشاعت ہونے کی خبر دی ہے ۔
جواد جوادی

صدای بهار تنظیم کے سربراہ جواد جوادی نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفت و گو میں بیان کیا : نئے تحصیلی سال کے آغاز کے موقع پر حوزہ علمہ نجف اشرف سے علماء و مراجع کرام کے دروس خارج براہ راست نشر کیا جانا شروع ہو چکا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : یہ کہ حوزہ علمیہ نجف اشرف میں فقہ و اصول کے دروس خارج شروع ہو گئے ہیں اور ممبران آسانی سے عالمی انٹرنیٹ چائینل www.eshia.ir  کے ذریعہ حوزہ علمیہ نجف اشرف کے دروس خارج سے استفادہ کریں ۔

جواد جوادی نے بیان کیا : اس وقت حوزہ علمی نجف اشرف سے آیت ‌الله باقر ایروانی، آیت ‌الله محمد سند، آیت ‌الله هادی آل راضی، حضرت آیت ‌الله بشیر نجفی و حضرت آیت‌ الله محمد اسحاق فیاض کے دروس منعقد ہیں کہ پوری دنیا کے طلاب و افاضل کرام عالمی انٹرنٹ چائینل کے ذریعہ ان اساتید کی دروس سے استفادہ کریں ۔

انہوں نے یاد دہانی کرتے ہوئے بیان کیا : اسی طرح حوزہ علمی نجف اشرف سے استاد حسن جواهری، استاد سید علی سبزواری، استاد سید علی ‌اكبر حائری، استاد سید مجتبی حسینی، استاد سید عبدالمنعم الحکیم و استاد سید حسین حکیم کے دروس عنقریب براہ راست نشر کئے جائے نگے ۔  

صدای بهار تنظیم کے سربراہ نے بیان کیا : عراق کے مقدس شہر نجف اشرف کے حوزہ علمیہ نجف اشرف کے علاوہ مقدس شہر کربلای معلی کے بھی بعض علما استاد سلطان فاضلی و استاد آیت ‌الله سید محمد تقی مدرسی کے بھی دروس ہیں کہ جس کو آئندہ دنوں میں براہ راست اس چائینل کے ذریعہ نشر کیا جائے گا تا کہ طلاب استفادہ کر سکیں ۔

انہوں نے یاد دہانی کرتے ہوئے کہا : حوزہ علمیہ ایران کے مراجع کرام و علمای کے مختلف شہر قم المقدس ، مشہد المقدس اور اہواز میں منعقدہ دروس کو براہ راست نشر ہونے کے پروگرام کو عنقریب اعلان کیا جائے گا ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۷۱/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬