21 August 2017 - 16:13
News ID: 429579
فونت
جنرل امیر حاتمی :
اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے وزیر دفاع بریگیڈیئر نے کہا ہے کہ دفاعی حکمت عملی کے تحت میزائل پروگرام جاری رہے گا۔
 امیر حاتمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے نئی ایرانی کابنیہ کے پہلے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میزائل پروگرام کے حوالے سے مغربی ممالک کے دباؤ پر اپنے پہلے ردعمل میں کہا کہ دفاعی حکمت عملی ملکی ضروریات کے مطابق ہوگی اور اس حوالے سے میزائل پروگرام کا فروغ بھی بدستور جاری رہے گا۔

اس موقع پر انہوں نے بعض ممالک کی جانب سے میزائلی پروگراموں پر دباؤ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی وزارت دفاع کے منظور ہونے والے منصوبوں کے مطابق دفاعی میزائلوں کا پروگرام اسلامی جمہوریہ ایران کی ناقابل تبدیل پالیسی ہے اور یہ جاری رکھے گا۔

جنرل حاتمی نے ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندوں کی جانب سے وزارت دفاع پر اہمیت دینے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی تمام طاقت کے ساتھ ایرانی دفاعی صنعت کو فروغ دیں گے۔

واضح رہے کہ بریگیڈئیر جنرل امیر حاتمی نے گزشتہ روز ایرانی اراکین مجلس کے اعتماد کا ووٹ حاصل کرتے ہوئے 13ویں ایرانی وزیر دفاع کے طور پر منتخب ہوگئے۔ نئے وزیر دفاع  کو پارلیمنٹ کے 261 ارکان نے اعتماد کا ووٹ دیا۔/۹۸۸/ن۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬