‫‫کیٹیگری‬ :
26 August 2017 - 11:15
News ID: 429655
فونت
طاہر اشرفی:
پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین نے اس کونسل ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے کا کہنا تھا کہ امریکی پالیسیوں کے نتیجہ میں انتہا پسند اور دہشتگرد مضبوط ہوئے ہیں اور امن پسند قوتیں کمزور ہوئی ہیں۔
مولانا طاہر اشرفی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان علماء کونسل کے متنازع مرکزی چیئرمین طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ امریکہ پاکستان کی خود مختاری اور سلامتی سے کھیلنے کی کوشش نہ کرے، چین، سعودی عرب، روس کے پاکستان کی حمایت میں بیانات قابل تحسین ہیں، امریکی صدر کی پالیسی افغانستان میں امن نہیں فساد پھیلانے کی کوشش ہے۔

انہوں ‌نے لاہور میں اس کونسل کے ملازمین سے گفتگو میں کہا کہ امریکی پالیسیوں کے نتیجہ میں انتہا پسند اور دہشتگرد مضبوط ہوئے ہیں اور امن پسند قوتیں کمزور ہوئی ہیں۔

طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستانی قوم امریکی جارحانہ پالیسیوں کیخلاف متحد ہے اور بھارت، اسرائیل، امریکہ کی پاکستان کیخلاف پالیسیاں قابل مذمت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وزارت خارجہ کو فوری طور پر اسلامی اور دوست ممالک کیساتھ رابطہ کرنا چاہیے اور دہشتگردی اور انتہاء پسندی کے خاتمہ کیلئے پاکستان کی قربانیوں اور جدوجہد کو دنیا کے سامنے لانا چاہیے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬