‫‫کیٹیگری‬ :
28 August 2017 - 00:51
News ID: 429685
فونت
آیت الله مکارم شیرازی :
حضرت ‌آیت الله مکارم شیرازی نے اس بیان کے ساتھ کہ اہل بیت (ع) کی خوشیوں پر تاکید ہونی چاہیئے بیان کیا : یہ کام انجام پائے تا کہ بعض لوگ یہ فکر نہ کریں کہ دین اسلام میں صرف عزاداری ہے اور خوشیوں پر اہمیت نہیں دی جاتی ہے ۔
آیت الله مکارم شیرازی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی مرجع تقلید نے حوزہ علمیہ کے علماء و خطباء کے ایک گروہ کے ساتھ ملاقات میں مسئلہ غدیر کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : غدیر ایک ایسا سرمایہ ہے کہ جس سے ابھی تک صحیح سے استفادہ نہیں کر پائے ہیں اور استفادہ ہوئی بھی ہے تو بہت ہی کم کی گئی ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : یہ ایسے حالات میں ہے کہ گذشتہ لوگ غدیر کی زیادہ اہمیت دیتے تھے اس وقت کس بنا پر غدیر پہلے کے زمانہ سے کم رنگ ہو گیا ، اس کے سلسلہ میں تحقیق و برسی ہونی چاہیئے ؛ بنیادی مقصد غدیر کے سنتوں کو زندہ کرنا اہم ہے ، جو معقول و مطلوب بھی ہے لیکن اس کے نفاذ کے طریقے میں ضروری توجہ لازم ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ اہل بیت (ع) کی خوشیوں پر تاکید ہونی چاہیئے بیان کیا : یہ کام انجام پائے تا کہ بعض لوگ یہ فکر نہ کریں کہ دین میں صرف عزاداری ہے اور خوشیوں پر اہمیت نہیں دی جاتی ہے ۔

 انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے کہا : لوگوں کو جاننا چاہیئے کہ دین میں کون سا مسئلہ خوشیوں کا سبب ہے اور خوشیاں لانے والی ہیں اور کون سے ایام اہم ہیں جن میں سے غدیر خوشی منانے کا دن ہے ، اہل بیت علیہم السلام کی خوشیوں میں خوشی منانے کے لئے فرھنگ سازی ہونی چاہیئے تا کہ لوگ عزاداری کے ساتھ ساتھ اہل بیت علیہم السلام کی خوشیوں سے بھی با خبر ہوں ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اس بیان کے ساتھ کہ طلاب و افاضل کو چاہیئے کہ دینی معارف کی اشاعت و تبلیغ کے سلسلہ میں ضروری مہارت حاصل کریں بیان کیا : طالب علم کو چاہیئے کہ تبلیغی تربیتی کورس میں شرکت کریں تا کہ علوی ، ولائی اور غدیری تعلمات کو اچھی طرح معاشرے میں پہوچا سکیں اور اہل بیت علیہم السلام کی خوشیوں کی فرھنگ سازی ہو ۔

انہوں نے بیان کیا : صحیح طرقے اور منظم طور پر غدیر کے سنت کو زندہ کرنے کے لئے منصوبہ بندی کی جائے تا کہ اس کے نفاذ کے راہ میں مشکلات سے روبرو نہ ہوں ، افاضل اور اساتید کو بھی چاہیئے کہ اس میدان میں فعالیت کریں اور غدیر کے پیغام کو معاشرے تک پہوچاہیں ۔

مرجع تقلید نے بیان کیا : مسلمانوں کو چاہیئے کہ غدیر کے مشعل کے پاس سب لوگ جمع ہوں اور ایک دوسرے کے ساتھ متحد ہوں اور دشمنوں اور ظالموں سے مقابلہ میں دیوار بن جائیں ۔ /۹۸۹/ف۹۳۰/ک۵۳۷/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬