29 August 2017 - 18:50
News ID: 429710
فونت
بہرام قاسمی :
اسلامی جمہوریہ ایران نے میانمار میں مسلمانوں کیخلاف مظالم پر شدید تنقید و تشویش کا اظہار کیا ہے ۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران نے میانمار میں مسلمانوں کے خلاف جاری مظالم اور تشدد پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے میانمار حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مسلمانوں کے حقوق کی پامالی کا سلسلہ بند کرے۔

ترجمان دفترخارجہ 'بہرام قاسمی' نے اپنے ایک بیان میں میانماز میں مسلمانوں کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ میانمار حکومت مسلمانوں کے خلاف مظالم کے خاتمے پر فوری اقدامات کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میانمار میں مسلمانوں کا قتل عام کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے وہ زبردستی ہجرت کرنے پر مجبور ہوتے ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران اس افسوسناک صورتحال پر اپنی گہری تشویش اور ناخوشی کا اظہار کرتا ہے۔

انہوں نے حکومت میانمار سے مطالبہ کیا کہ موثر پالیسی اپناتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو فوری طور پر بند کرایا جائے۔

قاسمی نے مزید کہا کہ میانماری مسلمانوں پر نہ صرف شدید مظالم ڈھائے جارہے ہیں بلکہ بڑی تعداد میں مسلم افراد جاں بحق اور اپنے علاقوں سے بے گھر ہوچکے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬