10 October 2017 - 21:45
News ID: 430317
فونت
ایرانی وزیر صحت نے کہا : بین القوامی برادری میانمار میں مسلمانوں کے قتل و عام پر نوٹس لیں ۔
میانمار

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی ادارہ صحت کے مشرقی بحریہ روم کی علاقائی کمیٹی کے 64 ویں اجلاس میں ایرانی وزیر صحت نے میانمار کے مسلمانوں کی حالت پر اپنے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے روہنگیا کے مسلمانوں کی نسل کشی کے خاتمے پر زور دیا۔

انہوں نے بین القوامی برادری سے کہ وہ میانمار میں مسلمانوں کے قتل و عام پر نوٹس لیں۔

ایرانی وزیر نے بین الاقوامی اداروں سے کہا کہ وہ یمن کے عوام کی مشکلات کے خاتمے کے لئے اپنی کوششیں مزید تیز کریں۔

انہوں نے کہا کہ میں دہشت گردوں اور ریاستی دہشت گردوں کے ہاتوں قتل و عام ہونے والے عراقی، شامی یمنی اور میانمار کے عوام کے شہیدوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے ایران میں صحت کے شعبے میں پیشرفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صدر حسن روحانی نے اپنے چار سال کے دور صدارت میں عوام کی صحت کے لئے ایک جامع پروگرام وضع کیا ہے جس پر عملدرآمد جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے 2030 تک بیماریوں سے پیش آنے والی شرح اموات کو 30 فیصد تک کم کرنے کا ارادہ رکہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں منعقد ہونے والے 4 ویں بین الاقوامی ادارہ صحت کے مشرقی بحریہ روم کی علاقائی کمیٹی کا اجلاس 9 سے 12 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

اس اجلاس میں 250 مختلف ممالک کے نمائندہ اور ماہر صحت شرکت کررہے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬