‫‫کیٹیگری‬ :
26 October 2017 - 22:58
News ID: 430548
فونت
حجت الاسلام مقصود ڈومکی :
مجلس وحدت مسلمین سندھ سیکرٹری جنرل نے کہا : مجالس عزا میں غم حسینؑ بیان کرنے کے ساتھ ساتھ استعماری طاقتوں کی اسلام دشمنی کو بھی آشکار کرنا چاہیے۔
حجت الاسلام مقصو د علی ڈومکی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین سندھ سیکرٹری جنرل حجت الاسلام مقصود ڈومکی نے کہا ہے کہ کربلا ایک دن کی جنگ کا نام نہیں، بلکہ یہ انبیاء کی تحریک کا تسلسل ہے، کربلا حق و باطل کے معرکہ کا نام ہے، کربلا دین کی سربلندی کیلئے اپنا سب کچھ نچھاور کرنے کا درس دیتی ہے، فلسفہ کربلا سمجھنے کی ضرورت ہے، کربلا ہم سے عصر حاضر کی یزیدیت کے خلاف ڈٹ جانے کا تقاضہ کرتی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید عارف حسین الحیسی ہاؤس کراچی میں کربلا شناسی کے موضوع پر جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

حجت الاسلام مقصود ڈومکی نے کہا کہ امامؑ عالی مقام نے یزید کی بیعت سے یہ کہہ کر انکار کیا تھا کہ مجھ جیسا اس جیسے کی بیعت نہیں کر سکتا، امام حسینؑ کا یہ جملہ کربلا کے فلسفے کو سمجھنے کیلئے کافی ہے اور ہر دور کیلئے اپنے اندر کربلا کا مکمل مفہوم سمیٹے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ یزیدی فکر ہر دور میں سر اٹھاتی رہی اور حسینی یزیدیت کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کرتے رہے ہیں۔

حجت الاسلام مقصود ڈومکی نے کہا کہ علمائے کرام کا یہ شرعی فریضہ ہے کہ وہ مومنین کو حالات حاضرہ سے آگاہ رکھیں، مجالس عزا میں غم حسینؑ بیان کرنے کے ساتھ ساتھ استعماری طاقتوں کی اسلام دشمنی کو بھی آشکار کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ غدیر و کربلا محض واقعات نہیں ہیں، بلکہ اپنے اندر وسیع مفہوم اور فلسفہ سمیٹے ہوئے ہیں، مقصد کربلا کو سمجھ کر عزاداری کرنا خاندان رسالت کی معرفت عطا کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا و آخرت کی کامیابی کا سفر معرفت کے زینوں سے گزر کر طے ہوتا ہے، جو اہلبیت اطہار علیہم السلام کی پیروی کے بغیر ممکن نہیں۔

صوبائی سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ مجالس و جلوس خود سازی کا بہترین ذریعہ ہے، محرم و صفر کے مہینے میں سب کو تجدید عہد کرنا ہوگا کہ ہم اپنی زندگیوں کو آئمہ اطہار علیہم السلام کے مطابق بسر کریں گے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬