29 October 2017 - 15:08
News ID: 431575
فونت
پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر :
مہدی ہنر دوست نے کہا : ایرانی سفارتخانے كی جانب سے رواں سال طبی سرٹیفیكیٹ كو ختم كر كے زائرین كے لئے مزید سہولت فراہم كی گئی ہے۔
مہدی ہنر دوست

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ ایرانی سفارتخانے کی جانب سے رواں سال اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پر 2 لاکھ کے قریب پاکستانی زائرین کو ویزا جاری کرنے کی توقع کی جارہی ہے۔

یہ بات پاكستانی دارالحكومت اسلام آباد میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے اپنے ایک گفت و گو میں بیان کی ۔

انہوں نے كہا كہ ایرانی سفارتخانے كی جانب سے كئے گئے سنجیدہ اقدامات كی بدولت اربعین كے موقع پر پاكستانی زائرین كی تعداد میں اضافہ متوقع ہے۔

انہوں نے كہا كہ اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانہ اور چار شہروں لاہور، پشاور، كراچی اور كوئٹہ میں موجود ایرانی قونصلیٹ كی جانب سے ویزے كے حصول كے لئے آنے والے زائرین كے ساتھ بھرپور تعاون كیا جا رہا ہے۔

ایرانی سفیر نے كہا كہ گزشتہ ایرانی سفارتخانے كی جانب سے 1لاكھ 50 ہزار پاكستانی زائرین كو ویزا جاری كیا گیا تھا لیكن اس سال اس تعداد كو بڑھایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید كہا كہ ایرانی سفارتخانے كی جانب سے رواں سال طبی سرٹیفیكیٹ كو ختم كر كے زائرین كے لئے مزید سہولت فراہم كی گئی ہے۔

مہدی ہنر دوست نے كہا كہ ایرانی سفارتخانے كی جانب سے ای ویزا (e-visa ) كی سہولت متعارف كروا دی گئی ہے جس كے تحت پاكستانی زائرین دو دن كے اندر اپنا ویزا حاصل كر سكتے ہیں۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬