‫‫کیٹیگری‬ :
04 November 2017 - 13:56
News ID: 431659
فونت
آیت الله حسین مظاهری:
حوزه علمیہ اصفهان کے سربراہ نے اربعین کی پیادہ روی کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : میں خداوند متعال سے دعا کرتا ہوں کہ یہ زائرین اربعین جو ملک کیلئے باعث فخر ہیں ان کی زیارتیں قبول ، دعائیں مستجاب ہوں اور وہ سلامتی کے ساتھ اپنے وطن لوٹ جائیں ۔
آیت الله حسین مظاهری

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی اصفھان سے رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت الله حسین مظاهری نے آج صبح مسجد امیرالمؤمنین(ع) جی روڈ پر ہونے والی تفسیر قران کریم کی نشست میں کہا: غیر خدا کی پرستش حماقت کی نشانی ہے ۔

انہوں نے سوره بقره ۱۶۵ ویں آیت «وَمِنَ النَّاسِ مَنْ یَتَّخِذُ مِنْ دُونِ اللَّهِ أَنْدَادًا یُحِبُّونَهُمْ کَحُبِّ اللَّهِ وَالَّذِینَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِلَّهِ وَلَوْ یَرَى الَّذِینَ ظَلَمُوا إِذْ یَرَوْنَ الْعَذَابَ أَنَّ الْقُوَّةَ لِلَّهِ جَمِیعًا وَأَنَّ اللَّهَ شَدِیدُ الْعَذَابِ ۔ ترجمہ: اور لوگوں میں سے کچھ ایسے ہیں جو اللہ کے سوا دوسروں کو اس کا مد مقابل قرار دیتے ہیں اور ان سے ایسی محبت کرتے ہیں جیسی محبت اللہ سے رکھنی چاہیے اور ایمان والے تو سب سے زیادہ اللہ ہی سے محبت کرتے ہیں اور کاش یہ ظالم لوگ عذاب کا مشاہدہ کر لینے کے بعدجو کچھ سمجھنے والے ہیں اب سمجھ لیتے کہ ساری طاقتیں صرف اللہ ہی کی ہیں اور یہ کہ اللہ سزا دینے میں نہایت شدید ہے » کی تفسیر کرتے ہوئے کہا: توحید عبادی وہ اہم مسئلہ ہے جو اعتقادات کی دنیا میں ان افراد کے لئے جو ضد پر نہیں اڑے ہیں ، اثبات شدہ ہے ، یعنی فقط بے شعور انسان ہی اسے نہیں سمجھ سکتا مگر میدان عمل میں توحید عبادی تک پہونچا نہایت دشوار کام ہے ۔

حضرت آیت الله مظاهری نے سوره یوسف کی معروف آیت «وَمَا يُؤْمِنُ أَكْثَرُهُم بِاللَّهِ إِلَّا وَهُم مُّشْرِكُونَ ۔ ترجمہ: ان میں سے اکثر لوگ اللہ پر ایمان لائے بھی ہیں تو اس کے ساتھ شرک بھی کرتے ہیں» کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: سورہ یوسف میں انسان کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اکثریت مشرک ہے اور دوسری آیت میں یوں بیان ہے کہ جب انسان گناہ کرتا ہے تو وہ در حقیقت شیطان پرستی اور نفس پرستی سے کام لیتا ہے ۔

حوزه علمیہ اصفهان کے سربراہ نے مزید کہا: غیر خدا کی پرستش حماقت کی نشانی ہے کیوں کہ نفس پرستی اور شیطان پرستی کا مطلب خدا کے ساتھ ایک اور خدا کو تسلیم کرنا ہے ایسے لوگ آتش جہنم میں ڈالیں جائیں گے اور جہنم میں شیطان سے گفتگو میں انہیں کچھ بھی ہاتھ نہ آئے گا ۔

حوزات علمیہ میں اخلاقیات کے استاد نے اظھار کیا : مومن خدا کا عاشق ہے وہ خدا کے ساتھ کسی چیز کی پرستش نہیں کرتا ، موحد ہونا اگرچہ نہایت دشوار کام ہے مگر ضروری ہے ، ہماری نمازیں ۱۰۰ پرسنٹ حضور قلب کے ساتھ ادا ہونی چاہئیں ۔

حضرت آیت الله مظاهری نے آخر میں داعش کی مکمل نابودی کی دعا کرتے ہوئے کہا: میں خداوند متعال سے دعا کرتا ہوں کہ یہ زائرین اربعین جو ملک کیلئے باعث فخر ہیں ان کی زیارتیں قبول ، دعائیں مستجاب اور وہ سلامتی کے ساتھ اپنے وطن لوٹ جائیں ۔/۹۸۸/ ن۹۷۳

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬