‫‫کیٹیگری‬ :
10 November 2017 - 13:14
News ID: 431736
فونت
حجت الاسلام والمسلمین انصاریان:
حوزہ علمیہ کے استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ امام شناسی اور دشمن شناسی زیارت کی سب سے اہم محور میں سے ہیں بیان کیا : وہ زیارت نامہ جسے معصوم اماموں (ع) نے منظم و مرتب کیا ہے انسان کو درس کے ایک کلاس کے عنوان سے خودسازی کی راہ میں مدد کرتا ہے ۔
حجت الاسلام والمسلمین انصاریان

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ کے مشہور و معروف استاد و قرآن کریم کے مفسر حجت الاسلام والمسلمین حسین انصاریان نے مسجد شہید بہشت میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے روز منعقدہ مجلس میں بیان کیا : اسلام نے بعض ایام و مناسبتیں جیسے شب قدر، شب جمعه، عید قربان، عید فطر و روز غدیرخم کو خاص موقع کے عنوان سے تعارف کرایا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : ان تمام مناسبات میں سفارش کی گئی ہے کہ حضرت سیدالشهدا امام حسین (ع) کی زیارت کی جائے حالانکہ یہ حکم کسی بھی پیغبران و امامان معصومین علیہم السلام کے لئے بیان نہیں ہوا ہے اور یہ صرف امام حسین علیہ السلام سے مخصوص ہے ۔

حجت الاسلام والمسلمین انصاریان نے اپنی گفت و گو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے کہا : اس اہم کی دلیل یہ ہے کہ لوگ اس خاص موقع پر زیارت کے ذریعہ سیدالشهدا حضرت اباعبدالله امام حسین (ع) کی معنویت سے متصل ہو جائیں ، بعض وقت زیارت یہ ہے کہ انسان اس پاک سرزمین کا سفر کرے اور خود کو روضہ مبارک تک پہوچائے اور اگر وہاں تک سفر میسر نہ ہو تو انسان جہاں بھی ہے وہیں سے امام کے مقدس وجود کی زیارت کرے ۔

حوزہ علمیہ کے استاد نے بیان کیا : وہ زیارت نامہ جو معصومین اماموں (ع) نے منظم و مرتب کیا ہے وہ زائرین کے لئے مکمل کلاس درس کے عنوان سے شمار ہوتا ہے اس بنا پر روایات و احادیث کو صرف عربی جملات پر منحصر نہیں کرنا چاہیئے بلکہ لازم ہے کہ اس زیارت نامہ کو سمجھیں اور اس کو درک کریں اور اس کے مفاہیم کو اپنے مشائر کے لئے انتقل دیں تا کہ ان کی زیارت ایک جامع و کامل زیارت ہو ۔

حوزہ علمیہ کے مشہور و معروف استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ زیارت نامہ انسان کے لئے ایک درمانی نسخہ کے عنوان سے شمار ہوتا ہے بیان کیا : جب انسان زیارت نامہ کے معنی کو سمجھے یعنی خود کو ایک بیمار کے عنوان سے زیارت کے سامنے پیش کرے تا کہ دیکھ سکے کہ اس کے اندر معنوی مسائل میں کس چیز کی کمی پائی جاتی ہے اور اس کو ایک نور کی طرح کہ جو روزانہ روشن ہوتا ہے اپنے اندر روشن کرے اور مشاہدہ کرے کہ اس کے اندر کون کونسے عیوب پوشیدہ ہے اور اس کو ختم کرے ۔

قرآن کریم کے مفسر نے امام صادق علیہ السلام کی ایک رویات کی طرف استناد کرتے ہوئے کہ جس میں فرمایا : ہمارے دشمن عیوب کے حامل ہیں اور ہمارے پاس تمام اقدار موجود ہیں وضاحت کی : اہل بیت علیہم السلام کی زیارت نامہ میں دشمنون کی راہ و روش کی طرف اشارہ کیا گیا ہے ، اس وجہ سے انسان اگر زیارت نامہ کو اچھی طرح درک کرے تو اولیای اللہ کو اچھی طرح زیارت نامہ میں درک کر سکتا ہے اور خداوند عالم کے دشمنوں کے عیوب کو بھی اچھی طرح سمجھ سکتا ہے ۔  

انہوں نے اپنی گفت و گو کے اختمامی مراحل میں بیان کیا : قرآن کریم فرماتا ہے : خداوند عالم کے دشمن تمہارے دشمن بھی ہیں ؛ ایسا نہیں ہے کہ خداوند عالم کا دشمن خداوند عالم سے دشمنی کرے اور خداوند عالم کو دوست رکھنے والوں سے دوستی رکھے ۔/۹۸۹/ف۹۷۱/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬