‫‫کیٹیگری‬ :
08 January 2018 - 09:38
News ID: 431779
فونت
حجت الاسلام والمسلمین رئیسی:
روضہ امام رضا (ع) کے متولی نے کہا : لوگوں نے ملک میں حالیہ افراتفری و دشمنوں کی سازش کو مشاھدہ کیا اور بصیرت کے ساتھ اس نئے فتنہ کو جو لوگوں میں اسلامی نظام حکومت سے نا امید کرنا تھا اس کو ختم کر دیا ۔
حجت الاسلام والمسلمین رئیسی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق روضہ امام رضا (ع) کے متولی حجت الاسلام والمسلمین سید ابراهیم رئیسی نے انقلاب مخالف دشمن عناصر کی طرف سے افراتفری پھیلانے کے خلاف لاکھوں کی تعداد میں مشہد کی عوام کی طرف سے اسلامی حکومت و انقلاب کی حمایت میں منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بیان کیا : ایسا نہیں ہوا تھا کہ ایک ہفتہ میں دو شاندار عظیم ریلی میں اتنے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ہو ، لوگ دین و اقدار و انقلاب اسلامی کے دفاع کے لئے اور ولایت کے ساتھ میثاق ، بصیرت کا جلوہ اور بصیرت آفرینی کی نمایش پیش کر رہے ہیں ۔

انہوں نے اس اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا : ہماری عوام دشمن شناس اور با بصیرت ہے اور دشمن کی رفتار، گفتار اور ان کے پلید مقاصد کو اچھی طرح پہچانتی ہے آج اگر ہماری عوام دشمن شناس نہ ہوتی تو جس دشمن کو دروازے سے باہر نکالا تھا وہ دشمن کھڑکی سے دوبارہ اندر آ جاتا مگر ایسا ہونے نہیں دیا ۔

حجت الاسلام ابراہیم رئیسی نے بیان کیا : ہمارا دشمن ہر روز مختلف بہانہ سے غلط فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہے کبھی انتخابات کا بہانہ بنا کر تو کبھی مہنگائی کا بناتا ہے لیکن درحقیقت دشمن کا مقصد لوگوں کے ووٹ اور معیشت نہیں ہے، بلکہ ایران پر اپنا قبضہ بنانے کی غلط منصوبہ کو عملی جامعہ پہنانے کی کوشش میں ہے جو کبھی ممکن نہیں ہے اور یہ تمنا وہ اپنی قبر تک پوری نہیں کر پائے نگے ۔

انہوں نے کہا : دشمن معاشرے میں اختلاف پھیلانے اور اس کو چند حصوں میں تقسیم کرنے کی فکر میں ہے دشمن لوگوں کو اسلامی نظام اور حکومت سے جدا کرنا چاہتا ہے، لوگوں کو لوگوں سے دور اور ان کے درمیان اختلاف ڈالنا چاہتا ہے تاکہ ملکی ترقی و پیشرفت کو روک سکے ، عوامی مشکلات کو حل کرنے جیسے مسائل حاشیہ میں چلے جائیں اور ناامنی و افراتفری اہم مسائل میں شمار ہونے لگیں۔

روضہ امام رضا علیہ السلام کے متولی نے بیان کیا : عراق اور سوریہ میں استقامتی اسلامی فرنٹ کی کامیانی ، یمن میں بہت بڑے فتنہ کا برملا ہونا اور انصاری اللہ کی برتری نے دشمن کو خشمگین کر دیا ہے اس لئے دشمن اپنا بدلنا لینے کی کوشش میں ہے ۔

حوزہ علمیہ مشہد کے مشہور و معروف استاد نے کہا : آج استکبار اور امریکہ سے مقابلہ کرنے کا بہترین راستہ یہ ہے کہ تلاش و کوشش اور کام سے لوگوں کی مشکلات کو حل کیا جائے اور عوام میں زندگی کی امید پیدا کی جائے۔

انہوں نے ملکی ترقی کی کوشش کرنے پر تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : آج ہر وہ شخص جو ملکی ترقی اور عوام میں امید پیدا کرنے کی تلاش کر رہا ہے درحقیت امریکہ سے جنگ لڑ رہا ہے اور اسلامی انقلاب کی بنیادوں کو محکم بنا رہا ہے ۔

ابراہیم رئیسی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : آج کا بے مثال اجتماع جو کہ ہفتہ میں دوسری بار انجام دیا گیا ہے ، ہماری غیرت مند عوام نے دین، اسلامی انقلاب اور ولایت کے ساتھ عہد وپیمان کا دفاع کرتے ہوئے با بصیرت ہونے کو ثابت کر دیا اور یقیناً ہمیں اس بات پر خدا کا شکر گزار ہونا چاہئے۔

انہوں نے بیان کیا : دنیا کی بہت ساری حکومتیں اپنے ملک کی قدرت اور امنیت کو محفوظ رکھنے کے لئے معیشتی اور مالی ذخائر، فوجی طاقت یا دوسرے  قدرتمند ممالک پر بھروسہ کرتی ہیں، لیکن ہمارے ملک کی قدرت اور امنیت کی اہم ترین وجوہات انقلاب و رھبر کے شیدائی مومن عوام، بصیرت، ظلم ستیزی و استکبار ستیزی کا جذبہ اور خاص کر جوانوں میں خطرہ سے مقابلہ کرنے کا جذبہ ہے اور اس خوف نہ ہونا ہے ۔

حجت الاسلام سید ابراہیم رئیسی نے کہا : دشمن اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ اس چالیس سال کے عرصے میں انقلاب کی ابتدا سے لے کر جنگ کے تمام فراز و نشیب سمیت جس چیز نے ایرانی قوم کو ان انقلابی نعروں پر پابند رکھا وہ با بصیرت قیادت اور ان کی حکیمانہ اقدام ہے ۔/۹۸۹/ف۹۷۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬