‫‫کیٹیگری‬ :
14 November 2017 - 10:08
News ID: 431797
فونت
حجت الاسلام والمسلمین انصاریان :
حوزہ علمیہ کے استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ بیت المال سے عربوں کھٹالا اور چوری سے نجات کا واحد راستہ قرآن کریم ہے بیان کیا : بیت المال کی حفاظت و نگہداری اور سماجی برائی سے نجات کا واحد راستہ قرآن کریم اور اہل بیت علیہم السلام کی پیروی ہے ۔
حجت الاسلام والمسلمین انصاریان

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ کے استاد حجت الاسلام والمسلمین حسین انصاریان نے گذشتہ شب بنی فاطمہ (س) انجمن میں منعقدہ تقریب کے درمیان تقریر کرتے ہوئے کہا : تنازعہ و اختلاف میں فردی و سماجی مشکلات کا حل قرآن کریم کے استفادہ سے ممکن ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : اگر کوئی شخص و خانوادہ اور سماج قرآن کریم کی آیات سے استفادہ کرے اور اس کے احکامات پر عمل کرے تو لوگوں کی تمام مشکلات ختم ہو جائے گی ۔

حجت الاسلام والمسلمین انصاریان نے اس بیان کے ساتھ کہ انبیاء الہی کی ایک خصوصیت خداوند عالم کے فرمان و احکامات پر تسلیم ہونا ہے ، بیان کیا : پیغمبر اکرم ص خداوند عالم کے مھربان ہونے پر یقین رکھتے تھے اور جانتے تھے کہ تمام مشکلات کے تمام ہونے کی چابھی پروردگار کے ہاتھ میں ہے اسی بنا پر حضرت حق کے سامنے تسلیم رہتے تھے ۔

قرآن کریم کے مفسر نے الہی فرامین کے سامنے تسلیم ہونے کو انسان کے لئے با ہمیت حالت جانا ہے اور کہا : خود کو تسلیم کرنے والا انسان خداوند عالم کے سامنے شکوہ کے لئے زبان نہیں کھولتا ہے اور بعض لوگوں کی طرح کہ جہل و نادانی کی وجہ سے خداوند عالم پر حکم جاری کرتا ہے ایسا نہیں کرتے ہیں ۔

حوزہ علمیہ کے استاد نے اپنی گفت و گو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے کہا : امام حسین علیہ السلام نے شب عاشورا فرمایا : ہم اپنے اصحاب کے جیسے صحابی ہونے کی خبر حضرت آدم علیہ السلام کے زمانہ سے ابھی تک اور آئندہ تک بھی نہیں رکھتے ہیں ؛ امام حسین علیہ السلام کے صحابی سب کے سب امام کے سامنے تسلیم تھے اور کبھی بھی اپنی زبان نہیں کھولتے تھے کہ امام کے سامنے چون و چرا کریں کیوں کہ وہ جانتے تھے کہ امام مکمل علم و صدق ہیں ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو میں بیان کیا : اگر شخص اپنی انفرادیت کے سلسلہ میں جب مشکلات کا سامنا کرتا ہے تو وہ قرآن کریم سے رجوع کرنے سے اپنی اس مشکلات کو ختم کرے ، اگر دنیا کے دانشمند اور قانون گزار دنیا کی مشکلات کو ختم کر سکتے تھے تو آج دنیا مشکلات کا انبار اور غارت گری میں مبتلی نہیں ہوتا ، کیوں کہ خود وہ بھی جیسے عالمی برادری فساد و مشکلات کی جڑ ہیں ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ خداوند عالم قرآن کریم میں فرماتا ہے : ہم بہشت میں نیک و پاک لوگوں کو جگہ دے نگے ، کہا : جن لوگوں نے اپنی پوری زندگی قرآن کریم پر بے عقیدتگی سے گزاری ہے وہ با تقوا انسان نہیں ہیں ، انسان اگر اہل تقوا ہو تو اس کے قلب میں قرآن کریم کا نور جلوہ گر ہوتا ہے ۔

حجت الاسلام والمسلمین انصاریان نے اپنی گفت و گو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے کہا : جب انسان پر مشکلات کا حملہ ہو تو صرف قرآن کریم سے رابطہ قائم کریں ، اس زمانہ میں بہت سارے خانوادگی تنازعہ کو قرآن کریم سے حل کیا جا سکتا ہے اور طلاق و اختلاف کی تعداد میں کمی کی جا سکتی ہے ۔/۹۸۹/ف۹۷۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬