‫‫کیٹیگری‬ :
27 November 2017 - 08:27
News ID: 431997
فونت
آیت الله جوادی آملی :
آیت الله جوادی‌آملی نے کہا : خداوند عالم اور موت کی یاد انسان کے قلب کو ہر طرح کی آلودگی سے محفوظ رکھتا ہے اور جو قلب آلودگی سے پاک ہو وہ الہی اسرار کو سنجیدہ طور سے درک کر سکتا ہے ۔
آیت الله جوادی آملی

رسا نیوز ایجنسی کے آمل کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم کے مشہور و معروف استاد و قرآن کریم کے مفسر آیت الله جوادی آملی نے امام حسن عسکری علیہ السلام کی روز شہادت کی مناسبت سے منعقدہ مراسم عزا میں بیان کیا : تقوا محوری قیامت کے مسافر انسان کے لئے بہت ہی اہم ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : انبیاء و اولیاء کی طرف سے کی گئی بہتیرن شفارش تقوا ہے اور ان بزرگوں کی تقاریر و پروگرام میں بھی تقوا پر خاص اہمیت دی گئی ہے کہ ضروری ہے اس امر پر خاص توجہ دی جائے ۔

آیت الله جوادی آملی نے وضاحت کی : امام حسن عسکری علیہ السلام کی سفارش بھی یہ ہے کہ خداوند عالم کے تقوا کو فراموش نہ کیا جائے اور اس راہ میں خاص اہتمام و شائستہ عمل کی جائے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے کہا : انسان کو چاہیئے کہ اپنی زندگی میں جھوٹ سے دوری اختیار کرے اور امانت اس کے مالک تک پہوچائے اور اپنے پڑوسی کا حق جتنا بھی اچھے طریقہ سے ممکن ہو ادا کرے کہ یہ امور بہت ہی اہم ہیں ۔

آیت الله جوادی آملی نے اس بیان کے ساتھ کہ انسان کو ہمیشہ موت کو یاد کرنا چاہیئے بیان کیا : امام حسن عسکری علیہ السلام فرماتے ہیں کہ خداوند عالم اور موت کو زیادہ یاد کیا جائے کہ اس میں بہت برکات و کامیابیاں قرار دی گئی ہیں ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : خداوند عالم اور موت کی یاد انسان کے قلب کو ہر طرح کی آلودگی سے محفوظ رکھتا ہے اور جو قلب آلودگی سے پاک ہو وہ الہی اسرار کو سنجیدہ طور سے درک کر سکتا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۷۶

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬