‫‫کیٹیگری‬ :
05 December 2017 - 14:55
News ID: 432110
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا : سانحہ ماڈل ٹاؤن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین سانحہ ہے جس میں احتجاج کا آئینی حق استعمال کرنے والوں پر گولیاں برسائی گئیں ۔
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی انکوائری رپورٹ شائع کرنے کے فیصلے کو انصاف کی جیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت عالیہ کا یہ فیصلہ عدل و انصاف کی بالادستی کا اظہار ہے۔

انہوں نے کہا سانحہ ماڈل ٹاؤن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین سانحہ ہے جس میں احتجاج کا آئینی حق استعمال کرنے والوں پر گولیاں برسائی گئیں۔اس واقعہ نے وطن عزیز کے تشخص کو عالمی سطح پر بری طرح متاثر کیا ہے۔پنجاب حکومت کے تمام ذمہ دارن کو اس بربریت پر انصاف کے کٹہرے میں لانا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ طاقت اور اختیار کے نشے میں چور حکمران خود کوبادشاہ اور عوام کوزر خرید غلام سمجھتے ہیں۔لوگوں کو ماورائے عدالت شدید ترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔جو قانون و آئین کے ساتھ بھیانک مذاق ہے۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی انکوائری رپورٹ میں جن افرا د کو اس واقعہ کا ذمہ دار ٹھرایا گیا ہے ان کے ساتھ کسی بھی قسم کی لچک کا مظاہرہ مقتول افراد کے اہل خانہ کے زخموں پر نمک پاشی تصور کیاجائے گا جو ابھی تک انصاف کے منتظر بیٹھے ہیں۔

حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ عدلیہ کا یہ فیصلہ مظلوموں کی فتح ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬