14 December 2017 - 10:46
News ID: 432238
فونت
آیت الله موسوی جزایری :
آیت الله موسوی جزایری نے اس اشارہ کے ساتھ کہ اہل بیت علیہم السلام سے محبت ہم پر واجب ہے بیان کیا : رسول خدا صلی اللہ علیہ و الہ وسلم اپنے اہل بیت کے ساتھ نیک و حسن معاملہ کو ابلاغ رسالت کا اجر بیان کیا ہے ۔
آیت الله موسوی جزائری

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق اہواز میں خوزستان میں ولی فقیہ کے نمائندہ و حوزہ علمیہ خوزستان کے مشہور و معروف استاد آیت الله سید محمد علی موسوی جزایری نے اس صوبے کے خادمین و انجمن کے سربراہوں سے ملاقات میں اس اشارہ کے ساتھ کہ عتبات عالیات مرکز کے صوبائی سربراہ بیت المال کے امور میں ایک قابل اعتماد و محتاط شخص ہیں بیان کیا : گنبد علوی کی دوبارہ طلاکاری خوزستان کے مومنین کو عطا کی گئی ہے کہ یہ اقدام ہم لوگوں کے لئے قابل فخر ہے ؛ جیسا کہ کاظمین و سامرا میں بھی ہم لوگوں کے ذریعہ دوبارہ ضریح کی طلاکاری کا افتتاح انجام پایا ۔

خوزستان میں ولی فقیہ کے نمائندہ نے آیت «قُلْ لا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِلا الْمَوَدَّةَ فِي الْقُرْبَى» کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس معنی میں کہ مودت محبت کے معنی میں ہے بیان کیا : محبت اور مودت کا فرق یہ ہے کہ محبت قلب میں پایا جاتا ہے لیکن مودت اسی محبت کا اظہار ہے کہ جو قلب میں پوشیدہ نہیں رہ سکتا اور آئمہ اطہار کے سلسلہ میں محبت کا اظہار ہم پر واجب ہے کیوں کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کے رسالت کا اجر ہے ۔

اہواز کے امام جمعہ نے اس بیان کے ساتھ کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے اپنے اہل بیت کے ساتھ نیک و حسن معاملہ کو اپنے ابلاغ رسالت کا اجر بیان کرتے ہوئے بیان کیا : اہل بیت علیہم السلام کی خدمت کا نتیجہ و فائدہ ہم لوگوں تک واپس ہو جاتا ہے کیوں کہ ان کے علوم و فیض و کرامات سے استفادہ کرے نگے ۔

حوزہ علمیہ خوزستان کے سربراہ نے اس بیان کے ساتھ کہ امام حسین علیہ السلام کے راہ میں ہر طرح کی خدمت خداوند عالم کے پاس نیک و حسن عمل ہے تاکید کی : ہمارے اعمال اگر خداوند عالم کے راہ میں ہو تو وہ سب اعمال باقی رہے نگے اور قیامت کے روز جب سب کہ سب تنہا ہیں سالار شهیدان امام حسین علیہ السلام کے لئے خالصانہ خدمت ہمارے لئے نجات کا سبب ہوگا ۔ /۹۸۹/ف۹۷۵/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬