15 December 2017 - 23:26
News ID: 432269
فونت
امیر علی حاجی زادہ :
پاسداران انقلاب ایرواسپیس ڈویژن کے کمانڈر نے کہا کہ دشمن اسلامی حکومت کو کمزور کرنے کی ناپاک سازش کررہا ہے مگر ہم ایسے عزائم کا مقابلہ کےلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔
بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب ایرواسپیس ڈویژن کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل 'امیر علی حاجی زادہ' نے یوم مدارس اور یونیورسٹیوں کی وحدت کی مناسبت سے رضاکار فورس (بسیج) میں شامل اساتذہ کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کے دہشتگردوں پر غلبہ در اصل اسلامی مزاحمتی فرنٹ کے مجاہدین کی مغربی،عربی،صہیونی اتحاد پر بڑی کامیابی ہے۔

اس موقع پر نے کہا کہ دشمن اسلامی حکومت کو کمزور کرنے کی ناپاک سازش کررہا ہے مگر ہم ایسے عزائم کا مقابلہ کےلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

ایرانی نوجوانوں، دفاعی ماہرین اور سائنسدانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گذشتہ سالوں سے ایران اپنے دفاعی اور فوجی سازو سامان کی تیاری کے لئے خودانحصاری کی طرف گامزن ہے۔

بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادہ نے مزید کہا کہ ہم اپنے اسلامی اور انسانی مقاصد کے حصول کے لئے دشمن کی کوئی بھی جارحیت سے مقابلہ کے لئے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ہتھیاروں سے لیس ہیں۔

انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی سازشوں سے مقابلہ کے لئے ہمیشہ ہوشیار رہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬