‫‫کیٹیگری‬ :
20 December 2017 - 16:41
News ID: 432339
فونت
سرزمین ایران کے مشھور شیعہ عالم دین آیت الله محی الدین حائری شیرازی نے کچھ دیر پہلے دارفانی کو الوداع کہدیا ۔
آیت الله حائری شیرازی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس خبرگان رهبر کے سابق رکن نے ۸۱ سال کی عمر میں کچھ دیر پہلے دارفانی کو الوداع کہدیا ۔

مرحوم آیت الله حائری شیرازی چائنل کے اطلاعیہ کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے :

بسم الله الرحمن الرحیم

انا لله و انا الیه راجعون

اسلامی جمھوریہ ایران کی محترم عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ فقیہ عالی قدر ، سالک الی الله حضرت آیت الله حائری شیرازی (قدس سره) کی عظیم المرتبہ روح ملکوت اعلی سے جاملی ۔

آپ کچھ دنوں پہلے بیماری کی وجہ سے ہاسپیٹل میں بھرتی تھے کہ آج ظھر وقت 81 سال کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔

اسلامی جمھوریہ ایران کی محترم عوام خصوصا اہل قم اور فارس کو دعوت دی جاتی ہے کہ کل 9 صبح مسجد امام حسن عسکری (ع) قم سے حرم مطهر حضرت معصومه سلام الله علیها کی جانب ہونے والی تشییع جنازہ میں شرکت فرمائیں ۔

رسا نیوز ایجنسی اس عظیم سانحہ کو ان کے خانوادہ اور حوزہ علمیہ کو تعزیت پیش کرتا ہے اور پروردگار عالم کی بارگاہ میں ان کی بخشش کے لئے دست بہ دعا نیز ان کے پسماندگان کے لئے صبر کا آرزومند ہے ۔/۹۸۸ /ن ۹۷۹

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬