26 December 2017 - 18:45
News ID: 432411
فونت
محسن رضایی :
ایران کی ایکسپیڈینسی کونسل کے سیکریٹری نے کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران مشرق وسطی اور مغربی ایشیا میں انٹیلی جنس شعبے کے حوالے سے اچھی پوزیشن پر ہے۔
محسن رضایی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی ایکسپیڈینسی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ وطن عزیز ایران میں اقتدار اور قومی سلامتی کی مضبوط پوزیشن اسلامی انقلاب کے لازوال ثمرات کے نتائج ہیں۔

یہ بات میجر جنرل محسن رضایی نے منگل کے روز بانی انقلاب حضرت امام خمینی (رح) کی جانب سے فضائی تحفظ اور پروازوں کے سیکورٹی مشن کو پاسداران اسلامی انقلاب فورس (IRGC) کے سپرد کرنے کی 32ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک خصوصی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ماضی میں مغربی طاقتوں نے ہمارے اقتدار اور وسائل پر قبضہ اور انھیں تباہ کردیا تھا جس کی وجہ سے ہم مجبور ہو کر ان پر انحصار کرنا پڑا مگر خوش قسمتی سے آج اسلامی جمہوریہ ایران مشرق وسطی اور مغربی ایشیا میں انٹیلی جنس شعبے کے حوالے سے اچھی پوزیشن پر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ داعش کے دہشتگردوں کی تباہی کے حوالے سے شائع ہونے والی دستاویزات ہماری طاقت کی نشاندہی کریں گی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمارا دشمن ایران کی سیکورٹی اور اقتدار پر نقصان پہنچنے کے لئے بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آٹھ سالہ تحمیلی جنگ کے دوران دشمن نے ہمارے طیاروں کو چوری کرکے ان کو ناجائز صہیونی ریاست اور عراق میں بھیجا مگر امام خمینی (رح) کی جانب سے سپاہ پاسداران کو حکم کے بعد ہم دوسرے ایرانی ہوائی جہازوں کی چوری کو روک کر سکیں۔

ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکرٹری نے کہا اسلامی انقلاب کی بڑی کامیابی کے بعد ہم دفاعی، سیکورٹی اور انٹیلی جنس کے شعبوں میں اپنی کمزوریوں کا خاتمہ اور مختلف شعبوں میں شاندار کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سرحدوں سے باہر دہشتگردوں سے مقابلہ کرتے ہیں کیونکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سلامتی علاقائی اور اسلامی ممالک کی سیکورٹی سے منسلک ہے اور ہمارے خطے کے لئے امریکہ اور بڑی طاقتوں کے بغیر ایک مستقل طاقت قائم کرنا ناگزیر ہے۔

سپاہ پاسداران اسلامی انقلاب (IRGC) کے سابق سربراہ نے کہا کہ جیسے عراق اور شام میں اقتدار اور سلامتی قائم ہے اللہ تعالی کی مدد کے ساتھ فلسطین میں بھی امن قائم ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور دوسرے دشمن ہمارے ملک کی شکست کے لئے اس پر اقتصادی اور میزائل کی پابندیوں کا عائد کر رہے ہیں مگر ہم ان کو ڈوٹوک جواب دیں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬