‫‫کیٹیگری‬ :
28 December 2017 - 18:13
News ID: 432431
فونت
حجت الاسلام مومنی :
حوزہ علمیہ قم میں اعلی سطح کے استاد نے بیان کیا : امیرمومنان علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی محبت عظیم ثروت ہے کہ جو سبھی شیعیان و محبان کے پاس موجود ہے جو اس عظیم ثروت سے استفادہ کر رہے ہیں ۔
حجت الاسلام سيد حسين مومنی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں اعلی سطح کے بزرگ عالم دین حجت الاسلام سید حسین مومنی نے کاشان کے مسجد باب الحوائج میں منعقدہ تقریب میں اس بیان کے ساتھ کہ دولت مند ہونا صاحب مال و پیسے ہونا نہیں ہے بیان کیا : اهل بیت (ع) کے ساتھ رہو تو دولت و ثروت مند ہو۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ غربت صرف دینار و درہم سے نہیں ہوتا ہے کہ جس کے پاس ہو وہ مال دار ہے اور جس کے پاس نہ ہو وہ غریب ہے بیان کیا : ہم سب لوگ دولت و ثروت مند ہیں کیوںکہ شیعہ امیر المومنین علیہ السلام ہیں اور یہ ہمارے شیعوں کے لئے سب سے عظیم ثروت ہے ۔

حجت الاسلام مومنی نے کہا : امیر المومنین علی علیہ السلام سے محبت ایک عظیم دولت و ثروت ہے کہ تمام شیعوں کے پاس یہ قیمتی سرمایہ موجود ہے اس وجہ سے آئمہ اہل بیت اطہار کے راہ میں شہادت نصیب ہونا اس سے بہتر ہے کہ کسی دوسرے کے سامنے ہاتھ پھیلایا جائے ، کیوں کہ شہادت امیرالمومنین (ع) و آئمہ اطهار (ع) کے دشمن کے ساتھ سازش کرنے سے بہتر ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں اعلی سطح کے استاد نے اس تاکید کے ساتھ کہ ہم لوگوں کو چاہیئے کہ ہر روز خود کو امام زمانہ (عج) کے پناہ میں دے دیں بیان کیا : حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام فرماتے ہیں کہ ہم لوگ پناہ گاہ ہیں جو شخص بھی ہم لوگوں کے پناہ میں آنا چاہے اس کو پناہ دیتا ہوں تو ہم لوگوں کو چاہیئے کہ خود کو اپنے اہل خانوادے کو آئمہ اطہار علیہم السلام کے پناہ میں قرار دوں ۔

حجت الاسلام مومنی نے اس اشارہ کے ساتھ کہ آئمہ اطہار علیہم السلام پناہ گاہ ہیں اور جو بھی ان کے پناہ میں گیا وہ نا امید واپس نہیں ہوتا ہے بیان کیا : اگر اہل بیت (ع) کے پناہ میں جائے نگے تو غیر خدا اور غیر آئمہ اطہار علیہم السلام سے امید نہ رہیں اور کوئی ایسا نہیں ہے کہ جو خداوند عالم اور اہل بیت (ع) کی خدمت میں پناہ حاصل کی ہو اور ان کو پناہ نہ ملا ہو اور کسی نے بھی ابھی تک آئمہ اطہار علیہم السلام سے جواب انکار نہیں سنا ہے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : جو شخص بھی صراط مستقیم اور ہدایت کی کوشش میں ہے ، آئمہ اطہار (ع) نور ہیں اور راہ کو روشن کرنے والے اور ہدایت کرنے والے ہیں ، جس وجہ سے امام حسن عسکری علیہ السلام فرماتے ہیں ، ہم لوگ نور ہیں اور آئمہ اطہار علیہم السلام کے نور پر نگاہ کرو اور اپنی زندگی کی راہ حاصل کرو ۔

حوزہ علمیہ قم میں اعلی سطح کے استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ آئمہ اطہار علیہم السلام نور ہیں بیان کیا : جو شخص بھی آئمہ اطہار علیہم السلام کی رسی کو مضبوطی سے پکڑ لے گا وہ نقصان سے محفوظ ہے اس کی طرف خطرات نہیں آئے نگے اور یہ ایسے حالات میں ہے کہ اس وقت دشمن گھروں میں قدم جما رہا ہے اور جوانوں کو اپنا نشانہ بنا رہا ہے اور جوانوں کے نجات کا تنہا راستہ آئمہ اطہار علیہم السلام کی رسی کو مضبوطی سے پکڑنا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۷۱/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬