‫‫کیٹیگری‬ :
08 January 2018 - 13:55
News ID: 432574
فونت
نائجیریا کے شیعہ مسلمانوں کے رہنما شیخ زکزاکی کی صحت اور جسمانی صورتحال بہت زيادہ خراب ہوگئی ہے جبکہ انھیں طبی امداد بھی فراہم نہیں کی جارہی ہے۔
شیخ زکزاکی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نائجیریا کے شیعہ مسلمانوں کے رہنما شیخ زکزاکی کی بیٹی نے اعلان کیا ہے کہ شیخ زکزاکی کی صحت اور جسمانی صورتحال بہت زيادہ خراب ہوگئی ہے جبکہ انھیں طبی امداد بھی فراہم نہیں کی جارہی ہے۔

شیخ زکزاکی کی بیٹی کا کہنا ہے کہ نائجیریا کی حکومت انھیں ڈاکٹر کے پاس لے جانے اور اسپتال منتقل کرنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے جبکہ خود بھی انھیں طبی امداد فراہم نہیں کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے والد کی صحت بہت زيادہ خراب ہوگئی ہے اور روز بروز ان کا جسم کمزور اور ناتواں ہوتا جارہا ہے ۔

شیخ زکزاکی کی بیٹی نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سےمطالبہ کیا ہے۔ کہ وہ شیخ زکزاکی کے علاج و معالجہ کے سلسلے میں نائجیریا کی حکومت پر دباؤ ڈالیں ۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬