14 January 2018 - 17:43
News ID: 433635
فونت
فضلی زون :
انڈونیشیا کے پارلیمانی سپیکر نے کہا کہ ناجائز صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کے ساتھ کبھی بھی امن مذاکرات پر عمل نہین کیا ہے اور کرنے کا ارادہ بھی نہیں رکھتا۔
فضلی زون

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے پارلیمانی سپیکر فضلی زون نے تہران میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم کے ایگزیکٹو کمیٹی کے ۳۹ ویں اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا : ناجائز صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کے ساتھ کبھی بھی امن مذاکرات پر عمل نہین کیا ہے اور کرنے کا ارادہ بھی نہیں رکھتا۔

اس موقع پر امریکہ اور ناجائز صیہونی ریاست کی فلسطینیوں کے خلاف سازشوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیت المقدس ہمیشہ فلسطینیوں کا تھا اور فلسطینیوں کا ہی رہے گا۔

انڈونیشیا کے سپیکر نے مزید کہا ناجائز صیہونی ریاست پر کبھی بھی بھروسہ نہیں کرسکتا کیوں کہ یہ رجیم بیت المقدس اور فلسطینین کے سرزمین پر اپنا قبضہ جاری رکھنا چاہتا ہے۔

انہوں نے صیہونیوں کے ساتھ امن گفتگو کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی امت کو صیہونیوں کے شیطانی عزائم سے مقابلہ کے لئے پوری طرح تیار رہنا چاہیئے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬