18 January 2018 - 16:13
News ID: 434683
فونت
حجت الاسلام حسن روحانی :
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران، لبنان میں بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لئے باہمی اتحاد کی حمایت کرتا ہے۔
حجت الاسلام حسن روحانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام حسن روجانی نے صہیونیوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان میں اختلافات جنم لینے سے اسرائیل کو فائدہ ملے گا۔

انہوں نے لبنان میں پایدار امن و استحکام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران، لبنان میں بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لئے باہمی اتحاد کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے خطے میں داعش کے خطرات سے نمٹنے پر زور اور مزید کہا کہ داعش کے حامی ملکوں کا اصل چہرے بے نقاب ہوگیا ہے تاہم پیچیدہ حالات سے مقابلے کے لئے علاقائی ممالک کے درمیان تعاون ناگزیر ہے۔

ایرانی صدر نے صیہونیوں کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کا مقابلے کے لئے لبنانی قوم کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ صہیونیوں کی ممکنہ جارحیت کی صورت میں ایران، لبنانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

انہوں نے اسلامی ممالک کے درمیان مسائل اور مشکلات کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں امریکہ کی موجودگی سے اسلامی ممالک کے درمیان اختلافات کو کم کرنے کی کوششیں بے اثر ہوں گی۔

حجت الاسلام صدر روحانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے کے تمام علاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات کو توسیع دینا چاہتا ہے۔

اس موقع پر لبنانی اسپیکر نے خطے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی سازشوں کے باوجود آج لبنان کے مختلف سیاسی، قومی اور مذہبی دھڑوں میں اتحاد قائم ہے اور اس حوالے سے ایران نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے القدس کو صیہونی دارالحکومت قرار دینے کے فیصلے کی مخالف کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کے اقدامات کی وجہ خطے کی صورتحال مزید خراب ہورہی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬