‫‫کیٹیگری‬ :
25 January 2018 - 23:07
News ID: 434774
فونت
آستان قدس رضوی کے شعبہ زائرین غیر ایرانی کے سربراہ :
آستان قدس رضوی کے شعبہ زائرین غیر ایرانی کے سربراہ نے بتایا: مسلمانوں اور اسلام سے مقابلہ کرنے کے لئے دشمنوں کا اہم ترین ہتھیار مسلمانوں کے درمیان اختلاف ڈالنا اور تفرقہ بازی پھیلانا ہے۔
 آستان قدس رضوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سید محمد جواد ھاشمی نژاد نے علمائے اہلسنت کے ایک کاروان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: اسلام کے دشمن مسلمانوں کے درمیان اختلاف ڈالنے کے لئے ہر طرح کی کوششیں کرتے ہیں تاکہ مسلمانوں کے درمیان سے اتحاد ویکجہتی و ختم کرکے انہیں ایک دوسرے کا دشمن بنایا جا سکے۔

انہوں نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا: دشمن شیعہ و سنی اتحاد کے مخالف ہے اورتلاش وکوشش کے ذریعے اسلام کے حقیقی چہرے کو خراب کرنا چاہتا ہے ؛ لیکن ہر شخص یہ جانتا ہے کہ شیعہ اور اہل سنت کے درمیان ہرگز اختلاف پیدا نہیں ہو سکتا ۔

ہاشمی نژاد نے بتایا: انہوں نے اپنے ان اہداف تک پہنچنے کے لئے اہلسنت کے نام پر وہابیت کا ایجاد کیا جو کہ ابتدا سے ہی غلط عقائد رکھتے تھےاور اسلام کو خراب کرنے کے لئے ہر قسم کا قدم اٹھایا۔

انہوں نے اسلام کے لئے مغربی  ممالک کے اہداف کو اسلام سے دور کرنا اور اسلام کی نسبت خوف پیدا کرنا جانتے ہوئے کہا: انہوں نے اپنی اس سیاست کو عملی کرنے کے لئے وہابیت کا سہارا لیا تاکہ شیعوں اور اہلسنت کے درمیان اختلاف پیدا کیا جا سکے۔

آستان قدس رضوی کے شعبہ زائرین غیر ایرانی کے سربراہ نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا: شیعوں اور اہلسنت کے درمیان اتحاد ختم کرنے کا ہدف نئے اور جدید استعمار کی پیدائش ہے ، اور اس ہدف تک پہنچنے کے لئے وہابیت کا سہارا لیا اور یہ چیز واضح ہے کہ وہابیت یہودیت اور عیسائیت کی طرح اسرائیل سے وابستہ ہے۔

انہوں نے انقلاب اسلامی کی کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران میں اسلامی بیداری کو چالیس سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے؛ ایسا ملک جو مغربی ممالک کے مرکز کی حیثیت رکھتا تھا ، انقلاب اسلامی کے بعد عالم اسلام میں وحدت کا منادی بن کر سامنے آیا۔

ہاشمی نژاد نے بتایا: انقلاب اسلامی کی فتح کے بعد، رہبر معظم انقلاب کی عالم اسلام کے داخلی مسائل کی نسبت اہم ترین فکری اور سیاسی توجہ کا مرکز اسلامی مذاہب کے درمیان اتحاد ویکجہتی پر زور تھا۔

انہوں نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا: مسلمانوں کو یہ جان لینا چاہئے کہ اتحاد ویکجہتی سے اسلام اور مسلمانوں کی قدرت میں اضافہ ہو سکتا ہے اوراسی طرح دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والے اہلسنت کے علماء نے آستان قدس رضوی کے شعبہ زائرین غیر ایرانی کی جانب سے منعقد کئے گئے خصوصی پروگراموں میں شرکت فرمائی ، اس کے علاوہ آستان قدس رضوی کے میوزیم، لائبریری اور اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کا بھی دورہ کیا۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/ 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬