‫‫کیٹیگری‬ :
06 March 2018 - 13:39
News ID: 435263
فونت
حجت الاسلام سید حسن موسوی المصطفوی:
انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے سربراہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے شہری ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے کہا:نہتے شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ اور قتل عام جنگی جنون کی نشانی ہے ۔
سید حسن موسوی المصطفوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کشمیر کے ضلع شوپیان میں عسکری تصادم آرائی کے دوران فورسز کی اندھا دھند فائرنگ میں شہری ہلاکتوں پر انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اس سانحہ کی پر زور الفاظ میں مذمت کی۔

آغا سید حسن نے جان بحق افراد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی کشمیر کے حریت پسند عوام کے جذبہ مزاحمت کو توڑنے کے لئے جبر و تشدد کے نت نئے نسخے آزمائے جا رہے ہیں اور ان اضلاع میں فورسز کی بے لگامی اپنی انتہا تک پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو برس سے اس علاقے میں شہری ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور فورسز نے عسکریت پسندوں کے تعاقب کے نام پر علاقہ کی عوام پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے۔

آغا سید حسن نے کہا کہ نہتے شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کو اجتماعی قتل عام کا دانستہ اقدام بتایا اور کہا : شوپیان میں حالیہ شہری ہلاکتوں میں ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی پر عدالت عظمٰی کے حکم امتناعی کے بعد جنوبی کشمیر میں قابض فورسز کے خونی عزائم اور بھی مستحکم ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شوپیان میں شہری ہلاکتوں کا یہ تازہ واقعہ اسی کا نتیجہ ہے ، اس سانحہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کرکے متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے۔/۹۸۹/ ف۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬