15 April 2018 - 14:56
News ID: 435567
فونت
علی اکبر ولایتی :
ایران کے سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ مزاحمتی فرنٹ اپنی تمام طاقت کے ساتھ اسلامی ممالک کو کمزور کرنے والے دشمنوں سے مقابلہ کر رہی ہے۔
علی اکبر ولایتی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر کے سنیئر مشیر برائے بین الاقوامی امور علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ شام پر امریکہ، برطانیہ اور فرانس کے حملہ عالمی قوانین، شام کی علاقائی سالمیت اور قانونی حکمرانی کی کھلی خلاف ورزی کی علامت ہے۔

انہوں نے شام پر امریکہ، فرانس اور برطانیہ کے میزائل حملے کو ایک جارحانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ یقینا سامراجی حکومتوں کے ایسے جرائم کو مناسب جواب ملے گا۔

ولایتی نے دشمنوں کے بے بنیاد دعوے کو کہ شامی حکومت نے اپنے عوام کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں سے استعمال کیا ہے، کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جبکہ اقوام متحدہ اس موضوع کا جائزہ نہیں کرکے امریکہ کی حالیہ جارحیت شام کی قانونی حکمرانی پر حملہ تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شامی عوام کی مسلسل کامیابیوں کی وجہ سے امریکہ اور ان کے اتحادیوں نے دہشتگردوں کے دفاع کے لئے ایسے اقدامات کئے ہیں۔

انہوں نے ایسی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی یکطرفہ کاروائیوں سے خطے اور دنیا پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مزاحمتی فرنٹ اپنی تمام طاقت کے ساتھ اسلامی ممالک کو کمزور کرنے والے دشمنوں سے مقابلہ کر رہی ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر کے سنیئر مشیر برائے بین الاقوامی امور نے رہبر معظم کی جانب سے امریکہ، فرانس اور برطانوی حکمران کو مجرم قرار دینے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ہدایات کے مطابق، علاقے کے دشمنوں گزشتہ سالیوں کی طرح اپنے ناپاک عزائم میں کامیابی حاصل نہ کریں گے۔

یاد رہے کہ امریکہ برطانیہ اور فرانس نے گزشتہ روز شام کے شہر دوما پر بے بنیاد شامی حکومت کی کیمیائی حملوں کو جواز بنا کر شام کے مختلف علاقوں پر میزائیلوں سے حملہ کیا۔

شامی حکومت نے اس حملے کے بعد اعلان کیا ہے کہ مغربی طاقتوں نے ۱۱۰ میزائل شام کے مختلف علاقوں پر فائر کئے جس میں سے کئی میزائلوں کو شامی میزائل شکن نظام نے ہوا میں تباہ کیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬