‫‫کیٹیگری‬ :
19 April 2018 - 14:10
News ID: 435616
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ۱۳ مئی بروز اتوارامریکہ اور اس کے حواریوں کے ظلم کے خلاف ملک گیر یوم مردہ امریکہ منائے گی ۔
حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری

حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری :

 امریکہ پوری دنیا میں ں کے خلاف اپنے اتحادیوں کے ہمراہ صف آراء ہے

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ۱۳ مئی بروز اتوارامریکہ اور اس کے حواریوں کے ظلم کے خلاف ملک گیر یوم مردہ امریکہ منائے گی ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان ۱۳ مئی بروز اتوارامریکہ اور اس کے حواریوں کے ظلم کے خلاف ملک گیر یوم مردہ امریکہ منائے گی، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری نے مرکزی سیکریٹریٹ سے ملک بھر کے تنظیمی عہدیداران کے نام جاری اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔

حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری کا کہنا تھا کہ شیطان بزرگ امریکہ اس وقت پوری دنیا میں مسلمانوں کے خلاف اپنے اتحادیوں کے ہمراہ صف آراء ہے، افغانستان اور عراق میں کیمیائی ہتھیاروں کے جھوٹے اور بے بنیاد پروپگینڈے کے سہارے بےگناہ مسلمانوں کا کشت وخون کرچکا ہے اور اب یہی کچھ وہ شام کی سرزمین پر دھرانا چاہتاہے ، حال ہی میں امریکہ ، فرانس اور برطانیہ کی اتحادی افواج نے شام کی سرزمین پر رات کی تاریکی میں شدید بم باری کی جس کے نتیجے میں شام کے مختلف علاقے کھنڈر میں تبدیل ہوگئے، جبکہ متعدد شامی مسلمان درجہ شہادت پر فائز ہوئے ۔

انہوں نے کہاکہ ملت پاکستان کی امریکہ کے مظالم کے خلاف جدوجہد تاریخ کے اوراق میں سنہری حروف سے درج ہے، اس وطن عزیز میں شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی ؒاور شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ؒ نے عوام کو عالمی استعمار کے مظالم سے آگاہ کیا اور انہیں امریکی سامراج کے مقابل سینہ سپر ہونے کا حوصلہ دیا ، انشاءاللہ شہدائے راہ حق کے معنوی فرزند 13 مئی کوبھر پور قوت اور استقامت کے ساتھ امریکہ اور اس ےاتحادیوں کے خلاف میدان میں نکلیں گے اور شام، یمن، فلسطین ،بحرین ، افغانستان، عراق ودیگر ممالک میں جاری استکباری مظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬