22 April 2018 - 17:26
News ID: 435661
فونت
آیت‌الله علوی گرگانی :
حضرت آیت الله علوی گرگانی نے ایمان اور عمل دونوں کو کاموں میں اہم جانا ہے اور کہا : ایمان اور نیک کام انجام دینے کی آرزو بغیر ایمان کے عمل انجام دینے سے بہتر ہے ۔
آیت‌الله علوی گرگانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله محمد‌علی علوی گرگانی نے سپاہ پاسداران اسلامی کے بعض سربراہوں سے ملاقات میں حکام سے اپیل کی ہے کہ اپنی تقریر میں صرف لوگوں کو نصیحت نہ کریں بلکہ عمل اور لوگوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں بیان کیا : ہم سب لوگ نصیحت قبول کرنے والے ہوں اور مفید مطالب سے استفادہ کریں ۔

انہوں نے ایمان بغیر عمل اور عمل بغیر ایمان کو بے فائدہ جانا ہے اور حضرت رسول اکرم (ص) کا واقعہ بیان کرنے کے ساتھ جس میں حضرت پانی کے نہر کو دیکھنے کے بعد اپنے آس پاس والوں سے فرماتے ہیں کاش کوئی ہوتا کہ جو اس نہر کے اوپر ایک پل تعمیر کرتا ، ایک مومن نے اس کام کو انجام دینے کی صلاحیت رکھنے کا اظہار کیا لیکن اس کام کو ایک یہودی انجام دیتا ہے ، کہا : یہ واقعہ سبب ہوا رسول اکرم (ص) کے مشہور حدیث «نیت المؤمن خیرٌ من عمله» کا ۔

مرجع تقلید نے وضاحت کی : آپ لوگ عمل ، رفتار ، کردار میں کوشش و تلاش کریں کہ دو بازو ایمان اور عمل کے ذریعہ کامیابی حاصل ہوتی ہے اور «ان‌الذین آمنوا و عملوا» کو اپنے کاموں میں سر فہرست رکھیں ۔/۹۸۹/ف۹۷۸/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬