‫‫کیٹیگری‬ :
22 May 2018 - 10:22
News ID: 436007
فونت
حجت الاسلام والمسلمین محمد تقی عبدوس :
حوزہ علمیہ کے استاد نے کہا : تمام عبادتوں کا فلسفہ انسان کا خداوند عالم سے نزدیک ہونا ہے ؛ جو شخص خداوند عالم سے قریب ہو جاتا ہے وہ ہر لمحہ خداوند عالم کی دعوت کا منتظر رہتا ہے ۔
محمد تقی عبدوس

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ کے استاد حجت الاسلام والمسلمین محمد تقی عبدوس نے خداوند عالم کی قربت کے سلسلہ میں بیان کرتے ہوئے کہا : تمام عبادتوں کا فلسفہ خداوند عالم سے تقرب و نزدیک ہونا ہے ۔ خداوند عالم ہمیشہ انسان کے نزدیک ہے اور اس سے دور نہیں ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : خداوند عالم قرآن کریم کے مختلف آیات میں خود کو انسان کے نزدیک ہونے کی مثال دی ہے تا کہ ہم لوگ جان لیں اور توجہ رکھیں کہ زندگی کے آخری لحظہ تک خداوند عالم ہم لوگوں کے ساتھ ہے ۔

حوزہ علمیہ کے مشہور استاد نے بیان کیا : متعدد آیات و احادیث کے مطابق خداوند عالم نے ہم سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کو ہم اپنے احوال پر آگاہ و ناظر دیکھیں کیوں کہ تمام مفسدہ کی بنیاد انحراف و گناہ اور خداوند عالم سے دوری ہے ۔

انہوں نے بیان کیا : انسان جب خداوند عالم سے دوری اختیار کرتا ہے تو ہر غلط کام کو انجام دیتا ہے کیوں کہ خداوند عالم کا خوف و ڈر نہیں ہے اور خداوند عالم کے سامنے قیامت کے روز اپنے عمل کے حساب و کتاب سے غافل ہے ۔

حجت الاسلام والمسلمین عبدوس نے کہا : حضرت امام علی (ع) فرماتے ہیں خداوند عالم معراج کی شب پیغمبر اکرم (ص) سے سفارش و نصیحت کی ان میں سے یہ تھا کہ فرمایا ہم سے چاہوں کہ تمہاری رہنمائی کروں ان کاموں کے لئے جس کے انجام دینے سے تم میرے نزدیک ہو جاو ۔/۹۸۹/ف۹۷۷/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬