03 June 2018 - 14:56
News ID: 436142
فونت
محمد جواد ظریف :
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے غزہ پٹی میں خاتون فلسطینی نرس کی شہادت پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وحشیانہ اقدام غاصب صہیونیوں کی بڑی ذلت کا باعث ہے۔
محمد جواد ظریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ غزہ میں خاتون فلسطینی نرس کی شہادت ناجائز صہیونی ریاست کی مزید ذلت کی علامت ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایسے وقت میں جب ناجائز صیہونی حکومت ایرانی عوام کو نا معقول پیغام بھیجتی ہے اور دوسری جانب صہیونیوں کے حمایتی امریکی حکام جو غزہ میں پرامن مظاہرین پر صہیونی فورس کی پرتشدد کارروائیوں کی حمایت میں قرارداد پاس کرواتے ہیں، صیہونی فورسز نے زخمیوں کو امداد فراہم کرنے والی خاتون فلسطینی نرس کو شہید کردیا اور یہ ذلت سے بڑھ کر بڑی ذلت ہے۔

واضح رہے کہ غاصب صہیونی فورسز نے جمعہ کے روز عظیم واپسی مارچ کے دوران ایک خاتون فلسطینی نرس 'رزان اشرف النجار' کو اس وقت شہید کردیا کہ جب وہ زخمی فلسطینیوں کی مرہم پٹی کر رہی تھیں۔

 مئی مہینے کے دوران غزہ کے علاقے میں بڑے پیمانے پر ہونے والے فلسطینی مظاہروں میں صہیونی فوجیوں کی فائرنگ سے ہزاروں فلسطینی شہید وزخمی ہو گئے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬