‫‫کیٹیگری‬ :
11 September 2018 - 20:01
News ID: 437119
فونت
ابراہیم الجعفری :
عراق کے وزیر خارجہ نے کہا : ہم ایرانی قوم کا ہمیشہ احترام کرتے ہیں، ہمیں ان سے بے حد پیار ہے اور ہم ایرانیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ شرپسند اور منحرف عناصر کو ایران اور عراق کے درمیان مضبوط رشتے اور تعلقات سے کوئی علم نہیں۔
ابراہیم الجعفری

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری نے کہا : بصرہ میں شرپسند عناصر کی جانب سے ایرانی قونصل خانے پر حملہ در اصل ہم پر حملے کے مترادف تھا۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : ایرانی سفارتی مشن کے خلاف بعض عناصر کے غلط اقدام کو عراقی قوم اور حکومت سے منسلک نہیں کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا : علاقے میں لوگ اپنے حقوق کے لئے مظاہرے کررہے تھے جبکہ بعض ملک دشمن عناصر نے مخصوص ایجنڈے کے تحت یہ اقدام کیا جس سے نہ صرف عراق کو نقصان پہنچا بلکہ ایران کے ساتھ تعلقات کو خراب کرنے کی بھی کوشش کی گئی۔

عراقی وزیر خارجہ نے بیان کیا : ہمارے ایران کے ساتھ تعلقات تاریخی اور دیرینہ ہیں جبکہ دونوں ممالک کے درمیان جغرافیائی اور تاریخی مشترکات ہیں۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : ایران اور عراق کے درمیان 1200 کلومیٹر طویل سرحد واقع ہے اور دونوں کے درمیان مشترکہ مفادات اور باہمی احترام پر رشتہ قائم ہے۔

ابراہیم الجعفری نے تاکید کی : ایرانی مشن پر حملہ کرنے والے بزدل عناصر کو دیگر عوامی مطالبات کے لئے مظاہرہ کرنے والوں سے الگ رکھنا چاہئے، اس واقعے میں ملوث عناصر کی جلد شناخت اور گرفتاری عمل میں لائی جائے گی تا کہ پتہ چل جائے یہ کون عناصر تھے جنہوں نے ایران عراق تعلقات کو خراب کرنے کی سازش کی۔

انہوں نے مزید کہا : ہم ایرانی قوم کا ہمیشہ احترام کرتے ہیں، ہمیں ان سے بے حد پیار ہے اور ہم ایرانیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ شرپسند اور منحرف عناصر کو ایران اور عراق کے درمیان مضبوط رشتے اور تعلقات سے کوئی علم نہیں۔

ابراہیم الجعفری نے اسلامی جمہوریہ ایران اور قائد انقلاب اسلامی کو خراج تحسین پیش کرتے کہا  : ہمیں مشترکہ دشمنوں اور اسلام مخالف عناصر کو ہمارے برادرانہ تعلقات کو خراب کرنے کے لئے موقع فراہم نہیں کرنا چاہئے دشمن کی سازش کو مل کر ناکام بنائے گے ۔/۹۸۹/ف۹۷۷/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬