19 September 2018 - 16:51
News ID: 437180
فونت
برطانیہ :
برطانوی نائب وزیر خارجہ نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی ۶۲ ویں جنرل کانفرنس میں کہا کہ ایران جوہری معاہدے،عالمی امن و سلامتی کی پائیدارترقی کا ایک اہم نمونہ ہے۔
جوہری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی نائب وزیر خارجہ نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی 62 ویں جنرل کانفرنس میں کہا کہ ایران جوہری معاہدے،عالمی امن و سلامتی کی پائیدارترقی کا ایک اہم نمونہ ہے۔

یہ بات "الن ڈانکن" برطانوی نائب وزیر خارجہ نے ویانا میں بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی 62 ویں جنرل کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہون نے کہا کہ ایران جوہری معاہدے ایک سفارتی کامیابی ہے جوعالمی امن و سلامتی کے قیام میں پایئدارترقی کا باعث ہوگیا ہے۔

انہون نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی حالیہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آئی اے ای اے کی رپورٹ کے مطابق ایران نے جوہری معاہدے کے تحت اپنے کئے گئے وعدوں پر شفافیت کے ساتھ عمل کیا ہے اس لئے برطانیہ حکومت بھی اس معاہدے پر پابند رہے گی۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے اپنی بارہویں رپورٹ میں جوہری معاہدے پر عمل درآمد کرنے سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کی دیانت داری اور شفاف کارکردگی کی تصدیق کی ہے۔

بین لاقوامی ایٹمی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل نے بھی گزشتہ روز ایک بار پھر ایران کی دیانت داری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران جوہری معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں پر قائم ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین لاقوامی ایٹمی توانایی ایجنسی کی جنرل کانفرس گزشتہ روز ویانا میں شروع ہوا ہے اور جمعرات تک جاری رہے گی۔/۹۸۸/ن۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬