‫‫کیٹیگری‬ :
19 September 2018 - 19:28
News ID: 437183
فونت
امریکی اخبار نے اپنے ذرا‏ئع سے اعلان کیا ہے کہ امریکی حکومت نے اقوام متحدہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت میں ایران کے حوالے سے ہونے والی نشست سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔
اقوام متحدہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنے ذرا‏ئع سے اعلان کیا ہے کہ امریکی حکومت نے اقوام متحدہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت میں ایران کے حوالے سے ہونے والی نشست سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔

امریکی ذرائع نے کہا ہے کہ امریکہ کے حکام کو یہ خوف تھا کہ اس اجلاس کی وجہ سے حالات مزید کشیدہ نہ ہو۔

اس ماہ میں امریکہ اقوام متحدہ کے سیکورٹی کونسل کی صدارت کا چارج سنبھال رہا ہے جس سے امریکی حکام اس کا فائدہ لیتے ہوئے ایران کے خلاف ایک مہم چلانے کے در پی تھے۔

اس حوالے سے حالیہ دنوں میں اقوام متحدہ میں امریکہ کے مستقل مندوب 'نکی ہیلی' نے اعلان کیا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت میں ان کے بقول ایران کے جوہری ہتھیاروں سمیت خطے کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے اقدامات کے حوالے سے سیکورٹی کونسل کے ديگر ارکان کو آگاہ کریں گے۔

لیکن تجزیہ نگاروں کے مطابق یورپی یونین سیمت روس اور چین کا ایران کے جوہری معاہدے کی حمایت کی وجہ سے امریکہ نے اس نشست سے دستبردار ہوگیا ہے۔

امریکہ کے حکام کو یہ تشویش بھی تھا کہ اگر اس اجلاس میں ایران کے نمائندے بھی شرکت کریں گے تو اجلاس میں دوسرے ممالک کا ایران کی جوہری معاہدے کی ممکنہ حمایت کی وجہ سے امریکہ کو شکست کا منہ دیکھانا نہ پڑے۔

اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکورٹی کونسل کے مستقل ممالک فرانس برطانیہ روس اور چین نے ایران کے جوہری معاہدے کی مکمل حمایت کا اعلان کرچکے ہیں۔/۹۸۸/ن۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬