28 September 2018 - 16:38
News ID: 437264
فونت
محمد جواد ظریف :
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ نیتن یاہو کی پالیسیوں کی وجہ سے سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی میں مزید تنہایی کا شکار ہو رہا ہے۔
محمد جواد ظریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے صہیونی وزیر اعظم نیتن یاہو کو جھوٹ بولنے والا شخص قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ناجائز صہیونی ریاست دیگر ممالک کے پرامن ایٹمی پروگرام پر الزام لگانے کے قابل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف ناجائز صہیونی ریاست مشرق وسطی میں ایٹمی ہتھیاروں کا صاحب ہے لہذا وہ دیگر ممالک کے پرامن ایٹمی پروگرام پر الزام لگانے کے قابل نہیں ہے۔

ظریف نے کہا کہ ناجائز صہیونی ریاست مشرق وسطی کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے اور ایسے بے بنیاد اقدامات کے ساتھ کامیاب نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نیتن یاہو کی پالیسیوں کی وجہ سے سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی میں مزید تنہایی کا شکار ہو رہا ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬