29 September 2018 - 22:33
News ID: 437274
فونت
محمد جواد ظریف :
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل ہمارے خطے میں وہ واحد ملک ہے جس کے پاس خفیہ اور غیرمحفوظ ایٹمی ہتھیاروں کا منصوبہ ہے من جملہ نیوکلیئر بموں کا ہتھیار۔
محمد جواد ظریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے بین الاقوامی جنرل اسمبلی میں ایران کے خلاف صہیونی وزیر اعظم کے نئے مضحکہ خیز شو پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی ریاست اپنے جوہری ہتھیاروں کو دغابازی سے چھپا نہیں کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی فن اوردغابازی کبھی بھی اس حقیقت کو چپھا نہیں کرسکتا ہے کہ اسرائیل ہمارے خطے میں وہ واحد ملک ہے جس کے پاس خفیہ اور غیرمحفوظ ایٹمی ہتھیاروں کا منصوبہ ہے من جملہ نیوکلیئر بموں کا ہتھیار۔

ظریف نے مزید کہا کہ اب ایسا وقت آگیا ہے کہ غاصب صہیونی ریاست اپنے جوہری منصوبوں کا اعتراف کرکے بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے انسپکٹروں کو اپنے غیر قانونی ایٹمی ہتھیاروں کے منصوبوں کو جائزہ لینے کی اجارت دے۔

تفصیلات کے مطابق صہیونی وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خطاب میں نقشے اور تصاویر دکھاتے ہوئے دعوی کیا کہ تہران کے نواح میں ایک خفیہ جوہری مرکز قائم کیا گیا ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ تہران حکومت جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے منصوبے کو چھوڑنے پر تیار نہیں ہے۔

انہوں نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی سے مطالبہ کیا کہ اس مرکز کا معائنہ کیا جائے۔/۹۸۸/ن ۹۷۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬