‫‫کیٹیگری‬ :
30 September 2018 - 14:00
News ID: 437278
فونت
روسی پارلیمنٹ کے ایگزیکٹو بورڈ کے رکن نے کہا ہے کہ ایران اور روس مغربی پابندیوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے اپنی قومی کرنسیوں کیساتھ تجارت کو شروع کریں۔
روس و ایران

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی پارلیمنٹ کے ایگزیکٹو بورڈ کے رکن نے کہا ہے کہ ایران اور روس مغربی پابندیوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے اپنی قومی کرنسیوں کیساتھ تجارت کو شروع کریں۔

یہ بات روسی صوبے استراخان کے سابق گورنر 'الیگزینڈر جاکلین' نے اتوار کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے بتایا کہ قومی کرنسیوں کے ذریعے لین دین کرنا پابندیوں کے ﺩﺑﺎﺅ ﮐﯽ ﺳﻄﺢ ﮐﻮ ﮐﻢ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ اور یہ دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہے۔

روسی عہدیدار نے ایران کے شمالی علاقوں اور استراخان کے تاجروں کے درمیان اچھے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ روان سال کے پہلے 6 مہینوں میں ایران اور استرخان کے درمیان تجارتی تعلقات کی شرح میں قابل قدر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

الیگزینڈر جاکلین نے کہا کہ روسی صوبے استراخان میں160 سے زائد کاروباری مراکز ایرانی سرمایہ کے ساتھ سرگرم عمل ہیں۔

انہوں نے ایرانی عوام کی میہمان نوازی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مجھے ایران سے بہت پسند ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬