03 October 2018 - 11:24
News ID: 437312
فونت
جنرل امیر علی حاجی زادے :
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایئرو اسپیس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادے نے کہا ہے کہ شام میں ایران کے حالیہ میزائل حملے میں داعش کی موصل کمانڈ کے سرغنہ سمیت چالیس داعشی کمانڈر ہلاک ہوئے ہیں۔
میزائل

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادے کا کہنا تھا کہ مشرقی فرات کے نواحی علاقے البوکمال میں داعش کے ٹھکانوں پر حملے کے بعد کی تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ ہمارے تمام میزائل ٹھیک اپنے  

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایئرو اسپیس فورس کے کمانڈر نے کہا کہ یہ ایک کمبائن آپریشن تھا جس میں پہلی بار بمبار ڈرون طیاروں کو بھی استعمال کیا گیا۔

امیر علی حاجی زادے نے کہا کہ یہ آپریشن پوری مہارت کے ساتھ انجام پایا ہے اور ہمارے میزائل امریکی فوجی اڈے کے قریب واقع دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر لگے اور اتحادی گروہوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

قابل ذکر ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب دو بجے، شام میں مشرقی فرات کے کنارے واقع دہشت گردوں کے اڈوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔

یہ اڈہ گزشتہ دنوں ایران کے شہر اہواز میں دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے والے دہشت گرد گروہ کے زیر استعمال تھا اور حملے کے وقت وہاں اس گروہ کے متعدد اہم سرغنہ موجود تھے۔/۹۸۸/ن ۹۷۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬