‫‫کیٹیگری‬ :
07 October 2018 - 10:10
News ID: 437330
فونت
حجت الاسلام ناصر عباس جعفری :
مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ نے کہا کہ غریب عوام کے خون پسینے کی کمائی پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا بلاتفریق احتساب ہونا چاہئے۔
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ قومی دولت لوٹنے والوں کے احتساب سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، ملک و قوم کے خائن آل شریف کی گرفتاریاں عوامی امنگوں کے عین مطابق ہیں، غریب عوام کے خون پسینے کی کمائی پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا بلاتفریق احتساب ہونا چاہئے۔

 سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت اپنے منشور اور اعلانات میں کرپشن کے خلاف بات کرتی نظر آتی ہے، مگر جب بھی ان کے خلاف کوئی احتسابی کارروائی کی جاتی ہے تو اسے انتقامی کارروائی قرار دے کر اسےجمہوریت کے خلاف سازش کا راگ الاپنا شروع کرتے ہیں۔

حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے کہا کہ گذشتہ ادوار کی لوٹ مار نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے، مہنگائی، بےروزگاری اور ٹیکسوں کی بھرمار نے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔ عوام کی نئی حکومت سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔

انہوں نے بیان کیا کہ عام عوام کو ریلیف دینے میں موجودہ حکومت کامیاب نہ ہوئی تو عوامی ردعمل کا سامنا کرنے کے لئے حکومت تیار رہے، حکمران اپنے کئے وعدوں کی تکمیل میں کوتاہی برتنے سے گریز کریں، ورنہ ان کا حال نون لیگ اور پیپلز پارٹی سے زیادہ بھیانک ہوگا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬